International

ڈنمارک کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، گرین لینڈ کا امریکا کو واضح پیغام

ڈنمارک کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، گرین لینڈ کا امریکا کو واضح پیغام

کوپن ہیگن: گرین لینڈ نے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے کہ ڈنمارک کے ساتھ رہنا چاہتے ہیں، ہمارا ملک برائے فروخت نہیں ہے۔ گرین لینڈ کے وزیراعظم فریڈرک نیلسن نے ڈینش وزیراعظم کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی جس میں انھوں نے واضح طور پر کہا کہ ہمارا ملک برائے فروخت نہیں ہے، ہم ڈنمارک کا حصہ ہیں اور خودمختار حکومت کے تحت فیصلے کرتے ہیں۔ وزیراعظم گرین لینڈ فریڈرک نیلسن نے کہا کہ کسی بڑی طاقت نے ملکی سالمیت کیخلاف اقدام کیا تو ڈنمارک اور نیٹو کیساتھ کھڑے ہونگے۔ ڈنمارک کے وزیراعظم میٹے فریڈرکسن نے کہا کہ گرین لینڈ یا کسی چھوٹے ملک کی سرحدیں زبردستی تبدیل نہیں کی جاسکتیں، کسی قوم کو خریدا نہیں جاسکتا۔ وزیراعظم ڈنمارک نے کہا کہ ملاقات کا مقصد تصادم نہیں بلکہ بات چیت اور تعاون ہے، ہمارا پیغام واضح ہے، گرین لینڈ برائے فروخت نہیں۔ ٹرمپ کے بیانات اور موجودہ صورتحال کے بعد یہ بات قابل ذکر ہے کہ گرین لینڈ اور ڈنمارک کے حکام کی امریکی نائب صدر اور وزیر خارجہ سے ملاقات متوقع ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments