International

نکاراگوا نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے کی حمایت باضابطہ واپس لے لی

نکاراگوا نے اسرائیل کے خلاف جنوبی افریقہ کے مقدمے کی حمایت باضابطہ واپس لے لی

نکاراگوا نے باضابطہ طور پر جنوبی افریقہ کی طرف سے دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت انصاف کے سامنے اسرائیل کے خلاف دائر کیے گئے مقدمے میں اپنی شرکت واپس لے لی۔ اس مقدمے میں اسرائیل پر غزہ میں نسل کشی کا الزام لگایا گیا ہے۔ اسرائیلی اخبار "یدیوت احرونوت" کی انگریزی سے منسلک ویب سائٹ کے مطابق اسرائیلی وزیر خارجہ گیڈون سار نے اسکا فوری طور پر خیرمقدم کیا اور کہا ہے کہ غلط راستہ اختیار کرنے والے دیگر ممالک کو نکاراگوا کی مثال کی پیروی کرنی چاہیے۔ نکارا گوا نے گزشتہ اکتوبر میں اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور کہا تھا کہ یہ اقدام اس وحشیانہ نسل کشی کے جواب میں ہے جو اسرائیل کی فاشسٹ اور جنگی مجرم حکومت فلسطینی عوام کے خلاف جاری رکھے ہوئے ہے۔ جنوبی افریقی کاز کے لیے حمایت واپس لینے کا فیصلہ اقوام متحدہ کی جانب سے جمعرات کو نکاراگوا کے صدر ڈینیئل اورٹیگا کی حکومت میں شامل ان 54 اہلکاروں کے نامشائع ہونے کے بعد سامنے آیا ہے جن کے بارے میں کہا گیا ہے کہ وہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور جرائم کے لیے ذمہ دار ہیں۔ الزام لگایا گیا ہے کہ ان افراد نے 2018 میں حکومت مخالف مظاہروں کو دبانے میں حصہ لیا تھا اور یہ مظاہرے ایک تباہی کی صورت ختم ہوئے تھے۔ مظاہروں کو کچلنے کی کارروائیوں میں 350 افراد ہلاک ہوگئے تھے اور سینکڑوں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ جن لوگوں کا تذکرہ کیا گیا ان میں آرمی کمانڈر جولیو سیزر ایولیس، نیشنل پولیس ڈائریکٹر فرانسسکو ڈیاز، صدارتی سلامتی کے مشیر نیسٹر مونکاڈا اور موجودہ اٹارنی جنرل اینا جولیا گائیڈو شامل ہیں۔ ان افراد نے رائٹرز کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست کو مسترد کر دیا۔ رپورٹ میں شامل ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مذکورہ افراد نے من مانی گرفتاریوں، تشدد، ماورائے عدالت پھانسیوں، سول سوسائٹی اور میڈیا پر ظلم و ستم، قومیت سے محرومی کی مہم اور نجی املاک کی ضبطی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ بین الاقوامی تنظیم کے ماہرین نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ کس طرح اورٹیگا اور ان کی اہلیہ، روزاریو موریلو، جو نکاراگوا کے شریک صدر ہیں، نے حالیہ آئینی اصلاحات کے بعد ایک جابرانہ مرکزی نظام بنایا جس نے حکومت کی تمام شعبوں پر قبضہ کر لیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments