National

ہندستان نے پاکستان پر کیا ڈیجیٹل اسٹرائیک، پاکستانی حکومت کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر لگائی پابندی

ہندستان نے پاکستان پر کیا ڈیجیٹل اسٹرائیک، پاکستانی حکومت کے سوشل میڈیا اکاونٹس پر لگائی پابندی

پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد ہندستان نے ایک اور سخت قدم اٹھایا ہے۔ اس نے پاکستان پر ڈیجیٹل اسٹرائیک شروع کر دی ہے۔ بھارت نے پاکستانی حکومت کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی ہے۔ ہندستان نے اس سے قبل بدھ کی شام سی سی ایس میٹنگ میں پانچ بڑے فیصلے لیے تھے۔ اس میں اٹاری بارڈر بند کرنا بھی شامل تھا۔ اب بھارت نے سوشل میڈیا کے حوالے سے بڑا اقدام کیا ہے۔ بھارت نے بھارت میں پاکستان کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پابندی لگا دی ہے۔ اب پاکستان کا اکاونٹ بھارت میں نظر نہیں آئے گا۔ اس فیصلے کے پیچھے کی وجہ جو ظاہر طور پر سمجھی جارہی ہے وہ پاکستان کی حکومت کی طرف سے پروپگینڈہ ہے۔ پاکستان کی حکومت ہندوستان کے سفارتی اسٹرائیک کے فیصلے پر طرح طرح انداز میں ردعمل ظاہر کررہی ہے ،جس کوہندوستان کی عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کے طور پر دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا گیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments