افریقی ملک نائیجیریا کی وسطی ریاست پلیٹیو میں سیسے اور زنک کی کان میں مشتبہ کاربن مونو آکسائیڈ کے اخراج سے کم از کم 37 کان کن ہلاک ہو گئے ہیں۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ واقعہ سورج طلوع ہونے سے عین قبل واس قصبے کے باہر ایک مقام پر پیش آیا جسے کان کنی کمپنی سالڈ یونٹی نائیجیریا لمیٹڈ چلاتی ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کان میں ہوا کے گزر کا ناقص نظام تھا جس کے باعث زیرِ زمین زہریلی گیس جمع ہو گئی ہے اور اس کی وجہ سے رات کی شفٹ ختم ہونے سے قبل تمام کان کن بیہوش ہو گئے۔ صبح کان میں کام کرنے کے لیے آنے والے مزدوروں نے انھیں دریافت کیا - 20 سے زائد کان کنوں کو بچا لیا گیا اور انہیں علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ سکیورٹی اہلکاروں نے کان کو بند کر دیا ہے اور حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ یہ کان ریاست کے دارالحکومت جوس سے تقریباً 200 کلومیٹر (124 میل) جنوب مشرق میں واقع ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ