نائیجیریا کی زمفارا ریاست کے ایک گاؤں پر مسلح افراد نے حملہ کرکے کم از کم 50 افراد کو قتل کردیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق مسلح افراد نے شام تقریباً 5 بجے حملہ شروع کیا اور صبح ساڑھے 3 بجے تک کارروائیاں جاری رکھیں۔ اس موقع پر حملہ آوروں نے گھروں کو آگ لگا دی اور فرار ہونے کی کوشش کرنے والوں پر فائرنگ بھی کی۔ رپورٹس کے مطابق کارروائی کے دوران مسلح افراد نے متعدد خواتین اور بچوں کو بھی اغوا کرلیا۔ خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ واقعہ کے بعد متاثرہ افراد کو قریبی شہر میدوگوری منتقل کیا گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے خواتین اور بچوں کو یرغمال بھی بنایا۔ مقامی رکن اسمبلی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے، جبکہ اغوا کیے گئے افراد کی درست تعداد فوری طور پر معلوم نہیں ہوسکی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ