International

نائجیریا میں بندوق برداروں کےحملے میں کم سے کم 32 افراد ہلاک

نائجیریا میں بندوق برداروں کےحملے میں کم سے کم 32 افراد ہلاک

نائجیریا میں بندوق برداروں کے حملے میں کم سے کم32 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق ، موٹرسائیکل سوار بندوق برداروں نے تین گاؤں میں دھاوا بولا اور وہاں کے لوگوں کو نشانہ بنایا۔انھوں نے گھروں کوشعلوں کے حوالے کردیا ۔حملہ ہفتے کی صبح کیا کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق حالیہ دنوں میں اس طرح کے حملوں میں تیزی آئی ہے۔ عالمی خبررساں ادارے رائٹرزکے حوالےسے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ، کونکوسو گاؤں میں ہوئے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق حملہ آوروں کو سکیورٹی اہلکاروں کا کوئی خوف نہ تھا ۔ انھوں نےپولیس اسٹیشن کوبھی پھونک ڈالا۔ کونکوسو گاؤں میں قتل و غارت مچانے کے بعد حملہ آوروں نے پِسا گاؤں کا رخ کیا۔جہاں انھوں نے ایک شخص کو گولی مارکرہلاک کردیا۔حملہ آوروں نے پولیس اسٹیشن کو بھی نذرآتش کردیا ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹونگا۔مکیری گاؤں میں بندوق بردار حملہ آوروں نے چھ افراد کو گولی مار کرہلاک کردیا جبکہ انھوں نے کئی گھروں میں آگ لگا دی ۔ خبررساں ایحنسی رائٹرز کے مطابق ، ان گاؤں میں مہلوکین کی تعداد32 ہے جبکہ اے ایف پی نے یہ تعداد 46 افراد کی بات کہی گئی ہے۔اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق حملہ آور 41موٹر سائیکل پر سوارتھے اور ایک موٹرسائیکل پر دو سے تین حملہ آورسوار تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments