نائجیریا کی شمالی ریاست کانو میں مذہبی پولیس نے رمضان کے پہلے روزے کے دوران کھانا کھاتے ہوئے نظر آنے والے نو مسلمان افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ کانو میں مسلمانوں کی اکثریت ہے اور یہاں اسلامی اور سیکولر دونوں قانونی نظام نافذ ہیں۔ اسلامی پولیس، جسے حِسبہ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، ہر سال رمضان کے دوران کیفیز، ریستورانوں اور بازاروں میں گشت کرتی ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ مسلمان روزے کے اوقات کی پابندی کر رہے ہیں۔ کانو کے اُن علاقوں میں جہاں بڑی تعداد میں کرسچن آباد ہیں وہاں بعض کاروباری مراکز کھلے رہتے ہیں۔ حِسبہ کے ڈپٹی کمانڈر جنرل مجاہد امین الدین نے بی بی سی کو بتایا کہ حراست میں لیے گئے سات مردوں اور دو خواتین نے یہ بہانہ بنایا کہ وہ رمضان کے آغاز سے بے خبر تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے انہیں گرفتار کیا ہے اور وہ ہمارے پاس ہی ہیں، جہاں ہم انہیں روزے کی اہمیت، نماز کیسے پڑھتے ہیں، قرآن کیسے پڑھتے ہیں اور ایک بہتر مسلمان کیسے بنتے ہیں، یہ سب سکھائیں گے۔‘ یہ واضح نہیں کہ حِسبہ گرفتار کیے گئے افراد کو کب رہا کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ تاہم ماضی میں اسی طرح کے معاملات میں اہلکار زیرِ حراست افراد کے خاندانوں سے رابطہ کرتے رہے ہیں تاکہ رہائی کے بعد مناسب نگرانی کو یقینی بنایا جا سکے اور وہ رہا ہونے کے بعد ماہِ رمضان کے اختتام تک روزے رکھیں۔ تقریباً دو دہائیوں قبل مسلمان آبادی کی اکثریت والی نائجیریا کی 12 شمالی ریاستوں میں اسلامی قانون کو سیکولر قانون کے ساتھ نافذ کیا گیا تھا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ