International

نائجیریا، اغوا کیے گئے 100 اسکول کے بچے بازیاب

نائجیریا، اغوا کیے گئے 100 اسکول کے بچے بازیاب

ابوجا: نائجیریا کی حکومت نے ایک ماہ قبل نائجر اسٹیٹ سے اغوا کیے گئے 100 اسکول کے بچے بحفاظت بازیاب کرالئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق مقامی نشریاتی ادارے کا کہنا ہے کہ یہ پیش رفت گزشتہ روز سامنے آئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ واقعہ ملک کی حالیہ تاریخ کے بدترین اجتماعی اغواؤں میں شمار ہوتا ہے۔ 21 نومبر کو مسلح افراد نے سینٹ میری کیتھولک بورڈنگ اسکول، پاپیری پر دھاوا بول کر 303 بچوں اور 12 اسٹاف کو اغوا کر لیا تھا۔ رپورٹس کے مطابق فائرنگ اور بھگدڑ کے دوران 50 بچے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے تاہم باقی بچوں اور عملے کے بارے میں کئی ہفتوں تک کوئی اطلاع سامنے نہیں آئی تھیں۔ مقامی نشریاتی ادارے نے بچوں کی رہائی کی تصدیق تو کردی مگر اس حوالے سے مکمل تفصیلات فوری طور پر جاری نہیں کیں۔ نائجر اسٹیٹ حکام اور کرسچین ایسوسی ایشن آف نائجیریا کا کہنا ہے کہ انہیں وفاقی حکومت کی جانب سے باضابطہ طور پر آگاہ نہیں کیا گیا۔ کرسچین تنظیم کے ترجمان ڈینیئل اٹوری کے مطابق ہمیں ابھی تک حکومت کی جانب سے باضابطہ اطلاع نہیں ملی، مگر امید ہے خبر درست ہو۔ ہم باقی بچوں کی جلد بازیابی کے انتظار میں ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments