سوئٹزرلینڈ کے ایک بار میں دھماکے سے درجنوں افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 100 سے زائد زخمی ہیں۔ روئٹرز کے مطابق پولیس نے بتایا کہ دھماکے سے درجنوں افراد کے ہلاک ہونے اور تقریباً 100 کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ اطالوی وزارتِ خارجہ نے کہا کہ سوئس پولیس سے موصول معلومات کے مطابق تقریباً 40 اموات ہوئی ہیں، تاہم پولیس نے پریس کانفرنس میں اس واقعے پر ’درجنوں‘ سے زیادہ وضاحت دینے سے گریز کیا۔ اس سے قبل سکائی نیوز نے پولیس کے حوالے سے رپورٹ کیا کہ اس واقعے میں کم از کم 10 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جبکہ کچھ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ یہ تعداد اس سے زیادہ بھی ہو سکتی ہے۔ پولیس کے ترجمان نے تعداد کی تصدیق کرنے سے انکار کیا، لیکن کہا کہ کئی افراد کو جلنے کے زخموں کے علاج کے لیے لے جایا جا رہا ہے۔ پولیس ترجمان گیٹن لاتھیون نے اے ایف پی کو بتایا کہ جمعرات کو ہونے والے ’دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی لیکن کئی لوگ زخمی ہیں اور کئی ہلاک ہو گئے ہیں۔‘ انہوں نے کہا کہ مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 1:30 بجے ایک بار میں جب لوگ نئے سال کا جشن منا رہے تھے دھماکہ ہوا۔ بار کا نام ’لے کانسٹیلیشن‘ ہے جو سیاحوں میں مقبول ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’ریسکیو آپریشن ابھی جاری ہے۔‘ سوئس میڈیا کی جانب سے شائع تصاویر میں ایک عمارت کو آگ میں لپٹا ہوا اور ایمرجنسی سروسز کو قریب دکھایا گیا۔ پولیس نے مزید کہا کہ علاقے کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے اور کرانس مونٹانا پر نو فلائی زون نافذ کر دیا گیا ہے۔ سوئس میڈیا آؤٹ لیٹ بلیک نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ دھماکے کے وقت بار میں 100 سے زیادہ لوگ موجود تھے۔ کرانس مونٹانا سوئٹزرلینڈ کے سب سے پرتعیش مقامات میں سے ایک ہے۔ یہ علاقہ سطح سمندر سے 15 سو میٹر بلند ہے اور الپس کے دلکش مناظر پیش کرتا ہے جو میٹرہورن سے لے کر مونٹ بلانک تک پھیلے ہوئے ہیں، جو یورپ کی بلند ترین چوٹیوں میں سے ایک ہے۔ سیاح اس کی سادہ مگر پرکشش دلکشی سے متاثر ہوتے ہیں، جہاں اعلیٰ معیار کی شاپنگ اور عمدہ کھانے کے ساتھ ساتھ سکیئنگ کے لیے وسیع ڈھلوانیں ماحول موجود ہیں۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ