International

ناسا کا 50 سال بعد خلابازوں کو چاند پر بھیجنے کا مشن تاخیر کا شکار

ناسا کا 50 سال بعد خلابازوں کو چاند پر بھیجنے کا مشن تاخیر کا شکار

امریکہ کے خلائی ادارے ناسا کا کہنا ہے کہ حالیہ جانچ کے دوران کئی مسائل سامنے آنے کے بعد خلابازوں کو چاند پر بھیجنے کا مشن اب چھ مارچ کو روانہ نہیں ہو سکے گا۔ ناسا کا آرٹیمیس II مشن 50 سالوں میں پہلی بار خلابازوں کو چاند پر لے کر جا رہا ہے۔ جمعہ کے روز خلائی ایجنسی نے کہا تھا کہ آئندہ چند ہفتوں کے اندر اس مشن کو خلا میں روانگی کے لیے گرین سگنل مل جائے گا۔ تاہم سنیچر کے روز ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جیرڈ آئزک مین نے اعلان کیا کہ جانچ میں سامنے آنے والے مسائل کا مطلب ہے کہ مشن کی روانگی سے قبل مزید کام کرنے کی ضرورت پڑے گی۔ چار خلابازوں کو 10 دن کے لیے چاند کی دوسری طرف بھیجے جانے کی تیاری کی جا رہی ہے۔ یہ خلا میں انسانوں کا اب تک کا سب سے دور کا سفر ہو گا۔ آئزک مین کا کہنا ہے انھیں اندازہ ہے اس پیشرفت سے لوگ مایوس ہوں گے خاص طور پر ایسے میں جب جمعرات کو تقریباً 50 گھنٹے کی جانچ پڑتال کے بعد کوئی مسئلہ سامنے نہیں آیا تھا۔ تاہم ناسا کے انجینئرز نے لانچ آپریشن کے لیے درکار ہیلیم کے بہاؤ میں رکاوٹ کا مشاہدہ کیا۔ ناسا کے مطابق، ہیلیم کے بہاؤ میں خلل ایک سنگین تکنیکی مسئلہ ہے۔ ہیلیم کو ایندھن کے ٹینکوں میں دباؤ بنانے اور راکٹ سسٹم کو ٹھنڈا کرنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments