International

ناروے کی شہزادی نے جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

ناروے کی شہزادی نے جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر خاموشی توڑ دی

ناروے کی ولی عہد شہزادی میٹ میرٹ نے جنسی جرائم کے مرتکب جیفری ایپسٹین کے ساتھ دوستی رکھنے پر خاموشی توڑ دی۔ شاہی محل سے جاری ہونے والے ایک بیان میں ناروے کی شہزادی میٹ میرٹ نے کہا کہ میں اس صورتحال کیلیے معذرت خواہ ہوں جس میں میں نے شاہی خاندان، بالخصوص بادشاہ اور ملکہ کو ڈال دیا ہے۔ گزشتہ ہفتے امریکی محکمہ انصاف کی جانب سے ایپسٹین سے متعلق شائع ہونے والی نئی فائلوں میں میٹ میرٹ اور ایپسٹین کے درمیان ای میلز کا وسیع تبادلہ شامل ہے۔ یہ خط و کتابت 2008 میں ایپسٹین کو بچوں کے خلاف جنسی جرائم میں مجرم قرار دیے جانے کے بعد کی گئی تھی۔ شاہی تخت کے وارث ولی عہد شہزادہ ہاکون کی اہلیہ میٹ میرٹ نے اس سے قبل بھی ان رابطوں کو برقرار رکھنے پر معذرت کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے ناقص فیصلے کا مظاہرہ کیا۔ ناروے کے وزیر اعظم نے پیر کے روز کہا تھا کہ میٹ میرٹ اور دیگر معروف نارویجن شخصیات جن کے نام ایپسٹین کی حالیہ دستاویزات میں سامنے آئے ہیں انہیں ایپسٹین کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم کرنی چاہئیں۔ ناروے کا شاہی خاندان پہلے ہی کئی چیلنجز کا سامنا کر رہا ہے۔ میٹ میرٹ کے بیٹے ماریوس پر اس وقت ریپ اور گھریلو تشدد کے الزامات کے تحت مقدمہ چل رہا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments