ممبئی: ریاست مہاراشٹر کے ضلع ناگپور کی کٹول تحصیل کے راؤل گاؤں میں قائم ایس بی ایل انرجی لمیٹڈ کے صنعتی و کانکنی دھماکہ خیز مواد تیار کرنے والے کارخانے میں اتوار کی صبح زوردار دھماکہ پیش آیا جس کے نتیجے میں کم از کم 15 افراد ہلاک جبکہ متعدد کارکن شدید زخمی ہوگئے۔ پولیس حکام کے مطابق حادثہ صبح کے وقت اس وقت پیش آیا جب فیکٹری میں معمول کے مطابق کام جاری تھا اور تقریباً 20 سے 25 مزدور مختلف شعبوں میں مصروف تھے۔ اچانک ہونے والے شدید دھماکے نے پوری عمارت کو ہلا کر رکھ دیا جس کے باعث فیکٹری کا ایک بڑا حصہ منہدم ہوگیا۔ دھماکے کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی جس سے قریبی دیہات میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ عینی شاہدین کے مطابق دھماکے کے فوراً بعد آگ کا بڑا گولا اور گھنا دھواں فضا میں بلند ہوا جس کے بعد مزدوروں اور مقامی افراد میں بھگدڑ مچ گئی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس، فائر بریگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کے لیے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والے کم از کم 18 افراد کو فوری طور پر ناگپور کے مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں منتقل کیا گیا جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق متعدد افراد شدید جھلسنے اور دھماکے کے اثرات کے باعث گہرے زخموں کا شکار ہوئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ انتظامیہ متاثرہ خاندانوں سے رابطہ کر رہی ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ