تہران (04 مارچ 2026): پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ میزائلوں کی 17 ویں لہر میں امریکی و اسرائیلی اہداف پر 40 سے زائد میزائل فائر کیے گئے ہیں۔ تہران نے چوتھی رات بھی مشرق وسطیٰ میں اسرائیل اور امریکی اہداف پر جوابی حملے جاری رکھے ہیں، دبئی میں واشنگٹن کے قونصل خانے اور متحدہ عرب امارات کے شہر فجیرہ کی بندرگاہ پر بھی حملوں کی اطلاع ہے۔ الجزیرہ کے مطابق اسرائیل کی جانب میزائل داغے جانے کے بعد مقبوضہ بیت المقدس میں سائرن بج اٹھے، پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ چوبیس گھنٹوں میں اسرائیل اور امریکا کے چالیس اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ پاسداران کے مطابق اس وقت آبنائے ہرمز ایران کی بحریہ کے مکمل کنٹرول میں ہے، کوئی بھی جہاز جو آبنائے ہرمز سے گزرے گا تو اسے نقصان کا سامنا کرنا پڑے گا، ایران کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے کہا ہے کہ ایران کو فیصلہ کن برتری حاصل ہے، چند روز میں دشمن بھاگ جائے گا۔ انھوں نے واضح کیا ایران دفاعی حکمت عملی جاری رکھے گا اور ملک کے سیاسی و عسکری نظام کے تسلسل میں کوئی خلل نہیں آنے دیا جائے گا۔ ایرانی فوج نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوجی اڈوں پر حملوں میں 160 امریکیوں کی ہلاکت کا دعویٰ بھی کیا ہے، آج صبح ایران نے بغداد ایئرپورٹ کے قریب امریکی تنصیب کو ڈرون سے نشانہ بنایا۔ اربیل میں امریکی قونصل جنرل اور امریکی فوجی اڈے کے قریب چار ڈرونز مار گرائے گئے۔ گزشتہ رات دبئی میں واقع امریکی قونصل خانے کے قریب زور دار دھماکوں کے بعد آگ اور دھویں کے بادل دیکھے گئے، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، سعودی دارلحکومت ریاض کے جنوب میں دو کروز میزائل سے حملہ کیا گیا، سعودی وزارت دفاع کا کہنا ہے دو کروز میزائل ناکام بنا دیے گئے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ