International

میئر ظہران ممدانی قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف اٹھائیں گے

میئر ظہران ممدانی قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر عہدے کا حلف اٹھائیں گے

نیویارک کے نومنتخب میئر ظہران ممدانی قرآن پاک پر ہاتھ رکھ کر اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ظہران ممدانی یکم جنوری کی رات 12 بجے عہدے کا حلف لیں گے اور حلف برداری کی تقریب پرانے سٹی ہال کے بند سب وے اسٹیشن میں ہو گی۔ حلف برداری کی تقریب کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ تقریب دو حصوں پر مشتمل ہوگی جس میں رات کو ہونے والی تقریب بھی شامل ہے جہاں نیویارک کے اٹارنی جنرل لیٹیا جیمز حلف لیں گے جس کے بعد دن میں ایک عوامی تقریب ہوگی۔ ممدانی نیویارک جیسے تقریباً 80 لاکھ آبادی والے شہر کی قیادت کرنے والے پہلے مسلمان اور پہلے جنوبی ایشیائی ہوں گے۔تقریب میں کمیونٹی کے ارکان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ظہران ممدانی یکم جنوری 2026 کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے۔استقبالیہ خطاب میں ڈاکٹر اعجاز احمد نے ظہران ممدانی کو تاریخی کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور امریکا پاکستان پبلک افیئرز کمیٹی سمیت پوری پاکستانی نژاد کمیونٹی کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا۔

Source: scoial media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments