Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

نیو ٹاو¿ن میں نوجوان کی پ±راسرار موت، میدان سے لاش برآمد، جسم پر زخموں کے نشانات! اہل خانہ نے قتل کا الزام لگایا

Admin
By Admin
Nov 07, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

نیو ٹاو¿ن میں نوجوان کی پ±راسرار موت، میدان سے لاش برآمد، جسم پر زخموں کے نشانات! اہل خانہ نے قتل کا الزام لگایا
نیو ٹاو¿ن میں نوجوان کی پ±راسرار موت، میدان سے لاش برآمد، جسم پر زخموں کے نشانات! اہل خانہ نے قتل کا الزام لگایا — November 07, 2026
نیو ٹاو¿ن میں نوجوان کی پ±راسرار موت، میدان سے لاش برآمد، جسم پر زخموں کے نشانات! اہل خانہ نے قتل کا الزام لگایا
نیو ٹاو¿ن میں ایک نوجوان کی پ±راسرار موت کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ نیو ٹاو¿ن بس اسٹینڈ سے متصل فٹبال گراو¿نڈ کے قریب سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ لاش پر زخموں کے کئی نشانات موجود ہیں۔ نوجوان کی لاش گلے میں پھندے کے ساتھ برآمد ہوئی۔ اہل خانہ کا دعویٰ ہے کہ ان کے بیٹے کو قتل کیا گیا ہے۔ تاہم انہیں اس بات کا کوئی اندازہ نہیں ہے کہ کس نے اور کیوں اس کا قتل کیا ہوگا۔ والدین کا یہ بھی کہنا ہے کہ نوجوان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
پولیس اور اہل خانہ کے مطابق، متوفی نوجوان کا نام سبرت ہالدار ہے۔ اس کی عمر 32 سال تھی۔ وہ شلونگڑی جنوبی پاڑہ کا رہنے والا تھا۔ جمعرات کو نوجوان گھر سے نکلا تھا، جس کے بعد سے اس کا کوئی سراغ نہیں ملا۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کئی مرتبہ فون کیا، لیکن اس نے فون نہیں اٹھایا۔ دیر رات بھی فون کرنے پر گھنٹی بجتی رہی، مگر کوئی جواب نہیں ملا۔
اس کے بعد سبرت کے اہل خانہ نے اس کے دوستوں کو فون کیا۔ دوستوں نے بھی بتایا کہ ان کی سبرت سے ملاقات نہیں ہوئی تھی۔ محلے کے لوگوں نے بھی اس کی تلاش شروع کردی۔
آخرکار نیو ٹاو¿ن بس اسٹینڈ سے متصل فٹبال میدان کے قریب سے نوجوان کی لاش برآمد ہوئی۔ نوجوان کے رشتہ داروں کا دعویٰ ہے کہ اس کے گلے پر پھندے کے نشانات موجود تھے۔ انہوں نے جسم پر زخموں کے کئی نشانات بھی دیکھے ہیں۔
اہل خانہ سبرت کی خودکشی کی بات ماننے کو تیار نہیں ہیں۔ متوفی کی والدہ نے کہا، ”میرا بیٹا خودکشی نہیں کرسکتا۔ کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ برا لڑکا تھا۔ میرے بیٹے کو بلا کر لے جایا گیا اور اس کا قتل کردیا گیا۔ میں قصورواروں کو سزا دلانا چاہتی ہوں۔“
محلے کے رہنے والے سمیر ہالدار نے کہا، ”ہم نے کبھی اس لڑکے کے بارے میں کوئی بری بات نہیں سنی۔ وہ لاپتہ تھا۔ محلے کے ہی ایک نوجوان نے بتایا کہ اس کی موت ہوگئی ہے۔ ہم جائے وقوعہ پر پہنچے تو دیکھا کہ پولیس وہاں موجود ہے۔ گلے سے پھندا کھل چکا تھا۔ ہم نے جسم پر زخموں کے کئی نشانات دیکھے۔“
آخر نوجوان کی موت کیسے ہوئی؟ یہ قتل ہے یا خودکشی؟ اگر کسی نے قتل کیا ہے تو اس کی وجہ کیا ہے؟ پولیس تمام پہلوو¿ں سے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔ لاش کو برآمد کرکے پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ آنے کے بعد موت کی اصل وجہ واضح ہوسکے گی۔

نیو ٹاو¿ن میں نوجوان کی پ±راسرار موت، میدان سے لاش برآمد، جسم پر زخموں کے نشانات! اہل خانہ نے قتل کا الزام لگایا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn