Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

دکھنیشور مندر میں بھی ریلز کی شوٹنگ! وی لاگرز اور کانٹینٹ کریئٹرز کو انتظامیہ کی اجازت، شرائط پر عمل کرنا ہوگا

Admin
By Admin
Nov 07, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

دکھنیشور مندر میں بھی ریلز کی شوٹنگ! وی لاگرز اور کانٹینٹ کریئٹرز کو انتظامیہ کی اجازت، شرائط پر عمل کرنا ہوگا
دکھنیشور مندر میں بھی ریلز کی شوٹنگ! وی لاگرز اور کانٹینٹ کریئٹرز کو انتظامیہ کی اجازت، شرائط پر عمل کرنا ہوگا — November 07, 2026
دکھنیشور مندر میں بھی ریلز کی شوٹنگ! وی لاگرز اور کانٹینٹ کریئٹرز کو انتظامیہ کی اجازت، شرائط پر عمل کرنا ہوگا
پہلی مرتبہ کانٹینٹ کریئٹرز کے لیے دکھنیشور مندر (Dakshineswar Temple) کے دروازے کھول دیے گئے ہیں۔ کالی پوجا سے ایک دن قبل یعنی ہفتہ کے روز وی لاگرز کو مندر کے گربھ گرہ سے لے کر ناٹ مندر تک، پورے دکھنیشور مندر میں ویڈیو شوٹ کرنے کا موقع ملے گا۔ کیمرے اور موبائل فون کے ذریعے ویڈیو بنانے کی اجازت دی گئی ہے۔ تاہم ویڈیو شوٹنگ کے لیے مخصوص وقت کی پابندی کرنا ہوگی۔ مندر انتظامیہ نے کئی شرائط عائد کرتے ہوئے اس سلسلے میں ہدایات جاری کی ہیں۔
ہر سال کی طرح اس بار بھی دکھنیشور مندر کو روشنیوں کی خوبصورت مالاو¿ں سے سجایا گیا ہے۔ کالی پوجا سے ایک دن قبل یعنی بھوت چتردشی کے موقع پر سجے ہوئے مندر اور اس کے احاطے کی ویڈیو اور تصاویر بنانے کا بہترین موقع کانٹینٹ کریئٹرز کو مل رہا ہے۔ صرف یہی نہیں بلکہ اس مرتبہ پیشہ ور فوٹوگرافروں کو بھی یہ موقع دیا گیا ہے۔
دکھنیشور مندرکے ذرائع کے مطابق، یہ انتظام صرف ہفتہ کے ایک دن کے لیے کیا گیا ہے۔ ڈیجیٹل کانٹینٹ کریئٹرز، وی لاگرز، یوٹیوبرز، پیشہ ور فوٹوگرافروں، ویڈیوگرافروں اور انفلوئنسرز کو یہ موقع فراہم کیا جا رہا ہے۔اس دن دوپہر 12 بجے تک رجسٹریشن کرانا ہوگا۔ رپورٹنگ کا وقت سہ پہر 3:30 بجے مقرر کیا گیا ہے۔ شام 5:30 بجے سے کیمرے اور لائٹس لگانے کا عمل شروع ہوگا۔ مندر انتظامیہ کی جانب سے ویڈیو شوٹنگ کے لیے شام 6 بجے سے رات 8 بجے تک کا وقت مقرر کیا گیا ہے۔

دکھنیشور مندر میں بھی ریلز کی شوٹنگ! وی لاگرز اور کانٹینٹ کریئٹرز کو انتظامیہ کی اجازت، شرائط پر عمل کرنا ہوگا...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn