Akhbar-e-Mashriq

Akhbar-e-Mashriq

Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata ♦ Delhi ♦ Ranchi ♦ Lucknow ♦ Bhopal ♦ Srinagar ♦ Siliguri ♦ Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
Kolkata

شوبھیندوسرحدی حفاظتی دستوں کے ساتھ سندربن میں منائیں گے دیوالی

Admin
By Admin
Nov 07, 2026
Listen to Article Audio Narration
Loading narration audio... Playing • Tap to pause Tap play to listen to this story

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

شوبھیندوسرحدی حفاظتی دستوں کے ساتھ سندربن میں منائیں گے دیوالی
شوبھیندوسرحدی حفاظتی دستوں کے ساتھ سندربن میں منائیں گے دیوالی — November 07, 2026
شوبھیندوسرحدی حفاظتی دستوں کے ساتھ سندربن میں منائیں گے دیوالی
دیوالی کی صبح ہوتے ہی پورا ملک روشنیوں کے تہوار میں ڈوب جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی ہر سال دیوالی کا دن سرحد پر تعینات جوانوں کے ساتھ گزارتے ہیں۔ گجرات کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے بھی وہ سرحد پر بی ایس ایف جوانوں کے ساتھ دیوالی منایا کرتے تھے۔ یہاں تک کہ وزیر اعظم بننے کے بعد بھی انہوں نے اس روایت کو برقرار رکھا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں میں کبھی فوجی جوانوں کے ساتھ تو کبھی نیم فوجی دستوں کے اہلکاروں کے ساتھ نریندر مودی کو دیوالی مناتے دیکھا گیا ہے۔ اب بنگال کے وزیر اعلیٰ بھی اسی راستے پر چلنے جا رہے ہیں۔ انتظامی عہدہ سنبھالنے کے بعد اپنی پہلی دیوالی سرحدی حفاظتی دستوں کے ساتھ منانے کا فیصلہ شوبھیندو ادھیکاری نے کیا ہے۔
ریاست میں اقتدار کی تبدیلی کے بعد کئی شعبوں میں تبدیلیاں آئی ہیں۔ مرکز اور ریاست مل کر کام کر رہے ہیں۔ یہاں تک کہ سرحدی سلامتی کے معاملے میں بھی بی جے پی کی ریاستی حکومت کوئی کمی نہیں چھوڑ رہی ہے۔ ایک طرف باڑ لگانے کے لیے زمین فراہم کرنے سے لے کر سرحد پر بی ایس ایف اور ریاستی انتظامیہ کے درمیان تال میل مضبوط کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ نے کئی میٹنگیں کی ہیں۔
آج، ہفتہ کو لال بازار میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شوبھیندو ادھیکاری نے کہا، ”بی ایس ایف اور پولیس کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے دہلی میں کئی میٹنگیں کی گئی ہیں۔“ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے بتایا، ”کل ڈی جی پی کو ساتھ لے کر ہنگل گنج بی ایس ایف چوکی جاو¿ں گا۔ جو لوگ اپنا سب کچھ چھوڑ کر سرحد کی حفاظت میں تعینات ہیں، انہیں دیوالی کی مبارک باد دوں گا۔“
شوبھیندو ادھیکاری کے مطابق، حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے۔ مرکز اور ریاست کے درمیان تال میل کے ساتھ کس طرح کام ہو رہا ہے، یہ آنے والے دنوں میں مزید دیکھنے کو ملے گا۔
قابل ذکر ہے کہ گجرات کے وزیر اعلیٰ رہتے ہوئے بھی وزیر اعظم باقاعدگی سے دیوالی سرحدی حفاظتی دستوں کے ساتھ مناتے تھے۔ وزیر اعظم بننے کے بعد بھی ان کے اس موقف میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ کبھی پاکستان کی سرحد سے متصل کشمیر میں تو کبھی چین کی سرحد پر ہندوستانی فوج کے جوانوں کے ساتھ انہوں نے دیوالی منائی ہے۔ اب اسی روایت پر چلتے ہوئے وزیر اعلیٰ شوبھیندو ادھیکاری ہندوستان-بنگلہ دیش سرحد پر سندربن کی اہم بی ایس ایف چوکی میں جوانوں کے ساتھ وقت گزاریں گے۔

شوبھیندوسرحدی حفاظتی دستوں کے ساتھ سندربن میں منائیں گے دیوالی...

Source: Admin
Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn