امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فیفا پیس پرائز ایوارڈ سے نوازے جانے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اِسے اپنی زندگی میں ملنے والے بڑے اعزازات میں سے ایک قرار دیا ہے۔ فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے گزشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو متعدد جنگیں رکوانے، بات چیت کو فروغ دینے اور تناؤ میں کمی لانے کی کوششوں کے لیے اپنے پہلے ’فیفا پیس پرائز‘ ایوارڈ سے نوازا ہے۔ فیفا کی تقریب واشنگٹن کے کینیڈی سینٹر میں ٹرمپ کی خواہش پر منعقد کی گئی۔ فیفا کے صدر جیانی انفانٹینو نے ٹرمپ کی دنیا کے بڑے تنازعات میں ڈائیلاگ اور کشیدگی میں کمی کی کوششوں کو سراہتے ہوئے اِنہیں ایوارڈ پیش کیا۔ اپنے خطاب میں صدر ٹرمپ نے فیفا امن ایوارڈ کو اپنی زندگی کے ’سب سے بڑے اعزازات‘ میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ صرف تقریب میں شرکت کے لیے آئے تھے، کسی انعام کے لیے نہیں، وہ انعامات کے بجائے زندگیاں بچانے کو اہم سمجھتے ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے دس ماہ کے دورِ صدارت میں ’آٹھ جنگیں ختم‘ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ اس امن ایوارڈ کا ملنا اِن کی زندگی کے عظیم ترین لمحوں میں سے ہے۔ اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ اِن کی صدارت سے قبل امریکا ’اچھی حالت میں نہیں تھا‘ لیکن اب ’دنیا بھر کا سب سے زیادہ توجہ کا مرکز ملک‘ بن گیا ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ