International

میری مداخلت نہ ہوتی تو روس پورے یوکرین پر قبضہ کر چکا ہوتا، ٹرمپ

میری مداخلت نہ ہوتی تو روس پورے یوکرین پر قبضہ کر چکا ہوتا، ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے کہا ہے کہ میری مداخلت نہ ہوتی تو روس پورا یوکرین قبضے میں لے چکا ہوتا۔ میڈیا سے گفتگو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے اکیلے 8جنگیں ختم کیں لیکن نیٹو رکن ناروے نے نوبل امن انعام نہ دےکر غلطی کی، میں نے لاکھوں جانیں بچائیں یہی اصل کامیابی ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ میرے آنے سے پہلے نیٹو ممالک دفاعی اخراجات ادا نہیں کر رہے تھے میں نے نیٹو ممالک کو 2 فیصد سے 5 فیصد جی ڈی پی تک ادائیگی پر مجبور کیا، امریکا اکیلا نیٹو کا بوجھ اٹھا رہا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں اگر ہمیں ضرورت پڑی تو شائد نیٹو ہمارے ساتھ نہ ہو، میں نے اپنی پہلی مدت میں امریکی فوج کو دوبارہ مضبوط بنایا، روس اور چین صرف مضبوط امریکا سے خوفزدہ ہیں۔ برطانیہ اور فرانس کے درمیان یوکرین میں جنگ بندی کے بعد فوج تعیناتی کا معاہدہ طے ہو گیا۔ برطانیہ اور فرانس نے اتفاق کیا ہے کہ دونوں ممالک یوکرین میں جنگ بندی کے بعد اپنے فوجی تعینات کریں گے۔ پیرس میں برطانوی وزیر اعظم کیئر اسٹارمر اور فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے یوکرین میں جنگ بندی کے بعد اپنے فوجی دستے تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ دونوں ملکوں کے سربراہان کے علاوہ یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے یوکرین میں فرانس اور برطانوی فوج کی تعیناتی اور فوجی اڈے بنانے کے حوالے سے سہ فریقی معاہدے پر دستخط کیے۔ امن معاہدے کے بعد یوکرین کی سلامتی کی ضمانت دی جائے گی، اور ممکنہ روسی جارحیت روکنے کے لیے یوکرین میں کثیرالقومی فورس تعینات ہوگی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments