امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ حماس اپنے ہتھیار ڈال دے گی۔ واشنگٹن میں بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ حماس غیرمسلح ہو جائے گی اگر وہ ایسا نہیں کرتے تو آپ جانتے ہیں ، ان سے سختی سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ غزہ میں تمام اسرائیلی اسیران کی لاشوں کو تلاش کرنے اور واپس کرنے کا کریڈٹ آپ کو [حماس] کو دینا ہوگا۔ فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس نے اسرائیل کے 60 روز میں غیر مسلح ہونے کے الٹی میٹم کو مسترد کرتے ہوئے ہتھیار ڈالنے سے انکار کردیا ہے۔ حماس کے سینئر رہنما کا اسرائیل کی دھمکیوں پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ایسے کسی مطالبے کا علم نہیں، یہ بیانات جاری مذاکرات کی حقیقت سے مطابقت نہیں رکھتے۔ رپورٹس کے مطابق حماس کا مؤقف ہے جب تک غزہ پر اسرائیلی قبضہ برقرار ہے، اسلحہ ترک کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ