International

میرا خیال ہے ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

میرا خیال ہے ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کے خیال میں ایران معاہدہ کرنا چاہتا ہے اور وہ ایران امریکہ مذاکرات میں بلواسطہ طور پر شامل رہیں گے۔ ایران کے جوہری پروگرام پر امریکہ سے مذاکرات آج جنیوا میں ہونے جا رہے ہیں۔ ان مذاکرات سے ایک دن قبل، پیر کے روز اپنے صدارتی طیارے ایئر فورس ون پر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کی۔ ایک سوال کے جواب میں کہ ’کیا ایران کے ساتھ معاہدہ تقریباً ناممکن ہے؟‘ امریکی صدر ٹرمپ نے کہا: ’نہیں، میرا خیال ہے کہ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔ مجھے نہیں لگتا کہ وہ معاہدہ نہ کرنے کے نتائج برداشت کرنا چاہتے ہیں۔‘ صدارتی طیارے میں واشنگٹن واپسی کا سفر کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا: ’میرا خیال ہے کہ ایرانی حکام برے مذاکرات کار ہیں کیوں کہ ہم بی ٹو بمبار طیارے بھیج کر ان کی جوہری صلاحیت تباہ کیے بغیر بھی معاہدے تک پہنچ سکتے تھے۔ مجھے امید ہے کہ اس بار وہ زیادہ سمجھ داری دکھائیں گے۔ وہ معاہدہ کرنا چاہتے ہیں۔‘ چند گھنٹے پہلے ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے امید ظاہر کی تھی کہ ماضی کے مقابلے میں امریکہ کا رویہ ’زیادہ معقول‘ رہے گا۔ منگل کو ایران امریکہ مذاکرات سے پہلے اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کہہ چکے ہیں کہ امریکہ کو ایران سے اپنا تمام افزودہ یورینیم ختم کرنے اور آئندہ مزید افزودگی نہ کرنے کی یقین دہانی کرانے کا مطالبہ کرنا چاہیے۔ انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ کسی بھی معاہدے میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کو شامل کرنا لازمی ہے۔ تاہم ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی یہ بیان دے چکے ہیں کہ دھمکیوں کے سامنے جھکنا کسی صورت مذاکرات کا حصہ نہیں ہو گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments