International

میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے لیے ایرانی وزیر خارجہ کا دعوت نامہ منسوخ کر دیا گیا

میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے لیے ایرانی وزیر خارجہ کا دعوت نامہ منسوخ کر دیا گیا

دنیا کے دفاعی اور سلامتی سے متعلق امور پر بین الاقوامی رابطے اور تبادلہ خیال کے اس فورم' سیکیورٹی کانفرنس' کے میونخ میں متوقع انعقاد کے موقع پر ایرانی شرکت روک دی گئی ہے۔ ایران کی شرکت روکنے کے لیے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کو دی گئی دعوت جمعہ کے روز منسوخ کر دی گئی ہے۔ یہ فیصلہ سیکیورٹی کانفرنس کے منتظمین نے ایران مئں جاری مظاہروں کے دوران پر تشدد واقعات کے خلاف ردعمل کے اظہار کے لیے کیا ہے۔ آیران کو اس اہم بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کی دعوت کئی ہفتے قبل دی گئی تھی۔ لیکن اب جمعہ کے روز شرکت کی ایران کو دی گئی دعوت واپس لے لی گئی ہے۔ تاکہ ایران میں مظاہرین کے خلاف ایرانی حکام کی پر تشدد کارروائیوں پر اظہار ناراضی کیا جاسکے۔ اس سلسلے میں ایران کو باضابطہ آگاہ بھی کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے سیکیورٹی ، سٹریٹجی اور پالیسیز سے متعلق اہرین اگلے ماہ 13 سے 15 فروری تک اکٹھے ہونے والے ہیں۔ جس میں سیکیورٹی کے ماہرین کے علاوہ تذویراتی ماہرین اور سفارتی نمائندے اور پالیسی ساز شریک ہوں گے۔ انتظامات کو حتمی شکل دینے اور شرکاء کی فہرست کو فائنل کرنے کے سلسلے میں جرمنی نے ایران کو دعوت دینے کی مخالفت کی۔ جرمنی کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ایران میں حالیہ دنوں میں ہی ہزاروں مظاہرین کو ہلاک کیا گیا ہے ۔ اس لیے اسے سیکیورٹی کانفرنس میں شریک ہونے کا موقع دینا درست نہ ہو گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments