انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ 2 دن میں ختم ہونے پر میلبرن کرکٹ گراؤنڈ کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دے دیا گیا۔ آئی سی سی نے وینیو کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ میں آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ایم سی جی کی پچ کو بیٹ اور بال میں توازن نہ ہونے کی وجہ سے غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔ آئی سی سی میچ ریفری جیف کرو کا کہنا ہے کہ ایم سی جی کی پچ بالروں کے فائدے میں بہت زیادہ تھی، پہلے روز 20 اور دوسرے روز 16 وکٹیں گریں، میچ میں کوئی بھی بیٹر نصف سنچری نہ بنا سکا۔ جیف کرو نے کہا کہ گائیڈ لائنز کے مطابق پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے اور وینیو کو ایک ڈی میرٹ پوائنٹ بھی دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان ایشیز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ میچ ایم سی جی میں کھیلا گیا تھا، چوتھے ٹیسٹ میچ کا فیصلہ صرف دو روز میں ہوگیا تھا۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے تیسرے اور چوتھے دن ٹکٹ کی مد میں 10 ملین ڈالرز کی آمدن متوقع تھی۔ ٹیسٹ دوسرے دن ختم ہونے پر کرکٹ آسٹریلیا کو 10 ملین ڈالر نقصان کا خدشہ ہے۔ 90 ہزار سے زائد شائقین کو تیسرے روز کی ٹکٹس ری فنڈ کیے جائیں گے، متعدد شائقین نے چوتھے روز کے لیے بھی ٹکٹس خرید رکھے تھے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
ھند رجب پر بنی فلم کے لیے وینس فلم میلے میں غیر معمولی پذیرائی، 23 منٹ تک تالیاں بجتی رہیں