International

میلانیا ٹرمپ کی زیرِ صدارت سلامتی کونسل کا اجلاس، انوکھی تاریخ رقم

میلانیا ٹرمپ کی زیرِ صدارت سلامتی کونسل کا اجلاس، انوکھی تاریخ رقم

امریکی خاتونِ اوّل میلانیا ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کر کے انوکھی تاریخ رقم کر دی۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق امریکا کی خاتونِ اوّل نے اپنی تقریر میں دنیا بھر کے بچوں کے حقوق اور ان کی تعلیم کے لیے آواز بلند کی۔ نیویارک میں منعقدہ اجلاس میں میلانیا ٹرمپ نے کہا کہ امریکا دنیا بھر کے بچوں کے محفوظ مستقبل اور تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ اپنے خطاب میں میلانیا ٹرمپ نے بچوں کی تعلیم کو ’برداشت اور عالمی امن کے فروغ‘ میں کلیدی عنصر قرار دیا۔ یہ پہلا موقع تھا کہ کسی بھی عالمی رہنما کی شریکِ حیات نے سلامتی کونسل کے اجلاس کی صدارت کی۔ امریکا نے رواں ماہ اقوامِ متحدہ کی کونسل کی گردشی صدارت سنبھالی ہے اور اسی حیثیت میں میلانیا ٹرمپ نے اجلاس کی قیادت کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments