International

میکسیکو سٹی : تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پائلٹ کا احتجاج ، جہاز اڑانے سے انکار کر دیا

میکسیکو سٹی : تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر پائلٹ کا احتجاج ، جہاز اڑانے سے انکار کر دیا

میکسیکو سٹی میں ایک پائلٹ نے اپنے آپ کو جہاز کے کاک پٹ میں بند کر کے جہاز اڑانے سے بطور احتجاج انکار کیا کہ جب تک ان کے واجبات ادا نہیں کیے جاتے وہ جہاز نہیں اڑائیں گے۔ جہاز میں موجود پائلٹ نے کئی مسافروں سے بھی یہ بات کی کہ وہ اس وقت تک جہاز کو ایئرپورٹ سے اڑانے میں تیار نہیں ہوں گے جب تک انہیں ان کے واجبات ادا نہیں کیے جائیں گے۔ پائلٹ نے مسافروں سے یہ بات ایک ویڈیو میں کہی۔ جسے مقامی ذرائع ابلاغ نے رپورٹ کیا ہے۔ مغربی خبر رساں ادارے 'اے ایف پی' نے آزادانہ طور پر ابھی اس ویڈیو کی تصدیق نہیں کی ہے جو جلد ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔ پائلٹ نے کہا کہ اسے 5 ماہ سے تنخواہ نہیں ملی ہے اور اسے واجبات ادا نہیں کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر اس نے یہ بھی بتایا کہ فضائی کمپنی کے ساتھ وہ پچھلے تین سال سے کام کر رہا ہے اور اس نے کبھی بھی پرواز میں کوتاہی نہیں کی۔ اس کا مسافروں سے بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ وہ تین بچوں کا باپ ہے اور ایک ذمہ دار شہری ہے۔ میکسیکو سٹی کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر موجود حکام نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر لکھا ہے کہ وہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ جس میں ایک طے شدہ فلائٹ پائلٹ کی وجہ سے روانہ نہ ہو سکی۔ تاہم میکسیکو کے ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے مسافروں کے جہاز سے اتر جانے کے بعد پائلٹ کو گرفتار کر لیا گیا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments