International

میکسیکو میں منشیات مافیا کے خلاف امریکی فوج کے استعمال کی تجویز صدر میکسیکو نے مسترد کر دی

میکسیکو میں منشیات مافیا کے خلاف امریکی فوج کے استعمال کی تجویز صدر میکسیکو نے مسترد کر دی

امریکہ کی طرف سے میکسیکو پر یہ دباؤ بڑھا دیا گیا ہے کہ میکسیکو امریکی فوج کو اپنے ہاں منشیات سے متعلق مافیاز کے خلاف کارروائی کرنے اور ان کے مراکز تباہ کرنے کی اجازت دے۔ 'نیو یارک ٹائمز' کی جمعرات کے روز شائع ہونے والی رپورٹس کے مطابق امریکی حکام ان منشیات سے متعلق مافیاز اور ان کی منشیات سازی کے لیے قائم لیبارٹریز کو ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔ اسی لیے میکسیکو کی حکومت کو کہا گیا ہے کہ وہ امریکی افواج کو ایسا کرنے کی اجازت دے۔ امریکی حکام کے مطابق یہ اجازت امریکی فوج کے علاوہ 'سی آئی اے' کے افسروں کے لیے بھی مانگی گئی ہے کہ وہ میکسیکو کے سپاہیوں کے ساتھ مل کر میکسیکو کے اندر ایسی کارروائیاں کریں اور منشیات تیار کرنے والی لیبارٹریز کو منہدم کر دیں۔ اس رپورٹ کے حوالے سے امریکہ کے مختلف حکام کا حوالہ دیا گیا ہے۔ تاہم ان کا نام نہیں دیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پچھلے ہفتے 'فاکس نیوز' کو بتایا تھا کہ میکسیکو کے منشیات مافیاز میکسیکو کو چلا رہے ہیں۔ اس لیے انہوں نے تجویز پیش کی تھی کہ ان کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ زمینی کارروائیاں بھی کرے اور زمین پر امریکی فوج کو تعینات بھی کرے۔ تاہم میکسیکو کے صدر کلاؤڈیا شینباؤم نے اس ہفتے ایسی کسی بھی آپشن کو مسترد کر دیا ہے جس میں امریکہ کو میکسیکو کے اندر مداخلت اور فوجی کارروائی کی اجازت ہو۔ تاہم میکسیکو کے صدر نے کہا ہے کہ صدر ٹرمپ کے ساتھ ان کی بات چیت اچھی رہی۔ جس میں سیکیورٹی اور منشیات کی نقل و حمل پر بات چیت ہوئی۔ امریکہ کی طرف سے میکسیکو میں اس نوعیت کی کارروائی کرنے کی یہ خواہش وینزویلا میں امریکی کارروائی کے بعد کی گئی ہے جو 3 جنوری کو کر کے امریکہ نے صدر نکولس مادورو اور ان کی اہلیہ کو وینزویلا کے دارالحکومت سے اٹھا لیا تھا۔ میکسیکو کے صدر شینباؤم اس سے پہلے بھی صدر ٹرمپ کی فوجی کارروائی کرنے کی خواہش کو مسترد کر چکے ہیں۔ تاہم مغربی خبر رساں ادارے 'روئٹرز' کو فوری طور پر سرکاری حکام سے ان اطلاعات کی براہ راست تصدیق نہیں ہو سکی۔ امریکی وائٹ ہاؤس کے علاوہ میکسیکو کی وزارت خارجہ نے بھی ان اطلاعات پر فوری طور پر کسی تبصرے سے انکار کیا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments