International

میکسیکو کا ڈرگ لارڈ ’ال مینچو‘ فوجی آپریشن میں ہلاک

میکسیکو کا ڈرگ لارڈ ’ال مینچو‘ فوجی آپریشن میں ہلاک

میکسیکو میں منشیات کا بڑا سرغنہ ال مینچو فوجی آپریشن میں مارا گیا، ال مینچو طاقتور جرائم پیشہ تنظیم سی جے این جی کا سربراہ تھا۔ امریکی نائب وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ال مینچو کی ہلاکت بڑی پیش رفت ہے جو میکسیکو، امریکا، لاطینی امریکا اور دنیا کے لیے اہم ہے۔ حکام کے مطابق مغربی ریاست جالسکو میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران ال مینچو شدید زخمی ہوا اور میکسیکو سٹی منتقل کیے جانے کے دوران ہلاک ہوگیا۔ وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ امریکی حکام نے آپریشن میں معلومات فراہم کیں، یہ کارروائی ایسے وقت میں کی گئی جب امریکی انتظامیہ کی جانب سے میکسیکو پر منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کے لیے دباؤ بڑھایا جا رہا تھا۔ دوسری جانب آپریشن میں ال مینچو کی ہلاکت کے بعد ملک کے مختلف حصوں میں پرتشدد واقعات پھوٹ پڑے، جلتی ہوئی گاڑیوں اور مسلح افراد کی جانب سے شاہراہوں کی بندش کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔ ریاست جالسکو کے گورنر نے شہریوں سے گھروں میں رہنے کی اپیل کی جبکہ امریکی سفارتخانے نے بھی اپنے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments