International

میانمار نے روہنگیا مسلمانوں کی زندگیوں کو ڈراؤنا خواب بنا دیا، وزیر انصاف گیمبیا

میانمار نے روہنگیا مسلمانوں کی زندگیوں کو ڈراؤنا خواب بنا دیا، وزیر انصاف گیمبیا

گیمبیا کے وزیر انصاف داؤدا جالو نے کہا ہے کہ میانمار نے نسل کشی کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کی زندگیوں کو ڈراؤنا خواب بنا دیا۔ گیمبیا کی جانب سے پیر کو اقوام متحدہ کی اعلیٰ عدالت میں ججوں کو بتایا گیا کہ میانمار نے نسل کشی کی اور اقلیتی روہنگیا مسلمانوں کو تباہی کا نشانہ بناتے ہوئے ان کی زندگیوں کو جہنم بنادیا، روہنگیا عام لوگ تھے جو عزت کے ساتھ زندگی گزارنا چاہتے تھے۔ گیمبیا کے وزیر انصاف داؤدا جالو نے آئی سی جے کے ججوں کو بتایا کہ میانمار کی فوج نے مسلمانوں کا قتل عام کیا اور اس خون ریزی پر کسی کو جوابدہ نہیں ٹھہرایا گیا، ایک دہائی سے زائد عرصے میں یہ پہلا نسل کشی کیس ہے جس کی بین الاقوامی عدالت انصاف مکمل سماعت کر رہی ہے۔ وزیر انصاف جالو کے مطابق میانمار نے ان لوگوں کے خواب کو چکنا چور کردیا، درحقیقت میانمار نے روہنگیا مسلمانوں کی زندگیوں کو ایک ڈراؤنے خواب میں بدل دیا جس سے وہ انتہائی خوفناک تشدد اور تباہی کا شکار ہو گئے جس کا کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا۔ مسلم اکثریتی مغربی افریقی ملک گیمبیا نے 2019 میں آئی سی جے جسے عالمی عدالت بھی کہا جاتا ہے، وہاں یہ مقدمہ دائر کیا تھا۔ مقدمے میں میانمار پر روہنگیا کے خلاف نسل کشی کا الزام عائد کیا گیا، جو کہ دور افتادہ مغربی رخائن ریاست میں بنیادی طور پر مسلم اقلیت ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments