International

میں یہ کہنا تو نہیں چاہتا مگر میں نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان مسئلے کو حل کرنے میں مدد کی: ڈونلڈ ٹرمپ

میں یہ کہنا تو نہیں چاہتا مگر میں نے انڈیا اور پاکستان کے درمیان مسئلے کو حل کرنے میں مدد کی: ڈونلڈ ٹرمپ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ انڈیا اور پاکستان کے درمیان مسئلے کو حلے کرنے میں انھوں نے اہم کرداد ادا کیا ہے۔ امریکی صدر نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یہ نہیں کہوں گا کہ میں نے ہی ایسا کیا، لیکن میں نے یقینی طور پر انڈیا اور پاکستان کے درمیان گزشتہ ہفتے پیدا ہونے والی کشیدگی کو حل کرنے میں مدد کی۔‘ ٹرمپ نے کہا کہ ’ہم نے دیکھا کہ دونوں مُمالک کے درمیان صورتحال انتہائی کشیدہ ہوتی جا رہی تھی اور پھر اچانک وہ وقت آیا کہ آپ کو وہاں مختلف قسم کے میزائل نظر آنے لگے، لیکن ہم نے اسے معاملے کو حل کر لیا۔‘ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ’مجھے لگتا ہے کہ یہ مسئلہ حل ہو گیا ہے۔ ہم نے ان کے ساتھ (انڈیا اور پاکستان کے ساتھ) تجارت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انھوں نے کہا کہ آئیے کاروبار کریں، جنگ نہیں۔ پاکستان اور انڈیا دونوں تجارت سے متعلق جان کر بہت خوش ہوئے اور مجھے لگتا ہے کہ وہ اب صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔‘ واضح رہے کہ 10 مئی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہی گیا تھا کہ امریکہ کی ثالثی میں پاکستان اور انڈیا کے درمیان ’فوری اور مکمل سیز فائر پر اتفاق ہوگیا ہے۔‘

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments