International

ہانگ کانگ اور سنگاپور میں پھر تیزی سے بڑھ رہے کورونا کے معاملے، نئی لہر کے اندیشہ سے لوگوں میں خوف

ہانگ کانگ اور سنگاپور میں پھر تیزی سے بڑھ رہے کورونا کے معاملے، نئی لہر کے اندیشہ سے لوگوں میں خوف

2020 سے 2022 تک پوری دنیا میں قہر بن کر ٹوٹنے والا کورونا وائرس پینڈیمک کی جگہ اینڈیمک میں بدل گیا ہے۔ اب ایسا ممکن نظر نہیں آ رہا کہ یہ دنیا سے پوری طرح ختم ہو پائے گا۔ دیگر انفیکشن کی طرح لوگوں کو کورونا کے ساتھ جینے کی عادت ڈالنی ہوگی۔ جو لوگ یہ سوچ رہے ہیں کہ اب کورونا ختم ہو چکا ہے، ان کے لیے یہ ایک الارمنک سیچویشن ہے کہ ہانگ کانگ سے لے کر سنگاپور تک کورونا کی ایک نئی لہر پھیلتی معلوم پڑ رہی ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ایک سال کے مقابلے مئی میں کورونا کے سب سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں۔ مریض اسپتالوں میں داخل ہو رہے ہیں اور ان کی موت بھی ہو رہی ہے۔ ہانگ کانگ میں ہی گزشتہ ویکینڈ 3 مئی کو کورونا انفیکشن سے 31 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ ہانگ کانگ اور سنگاپور میں ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے اور لوگوں کو کووڈ گائیڈلائنس پر عمل کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ ظاہر ہے یہ کورونا کی نئی لہر کا اندیشہ پیدا کر رہا ہے، جس سے لوگوں میں خوف کا ماحول پیدا ہو گیا ہے۔

Source: Social Media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments