امریکی عدالت نے مشہور مصنف سلمان رشدی پر حملہ کرنے والے شخص کو 25 برس قید کی سزا سنائی ہے۔ سلمان رشدی پر سنہ 2022 میں اس وقت چاقو سے حملہ کیا گیا تھا جب وہ نیو یارک میں ایک لیکچر دے رہے تھے۔ اس حملے میں وہ بچ تو گئے لیکن ان کی ایک آنکھ کی بینائی ختم ہو گئی۔ امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق جمعے کو عدالت نے 27 سالہ هادی مطر کو قتل کی کوشش اور حملے کا مجرم قرار دیا۔ سلمان رشدی مغربی نیو یارک کی عدالت میں نہیں آئے تاہم ان کا بیان پیش کیا گیا جس میں انہوں نے خود پر حملے کے اثرات کا بتایا۔ مقدمے کی سماعت کے دوران 77 سالہ مصنف کلیدی گواہ تھے اور انہوں نے بتایا کہ جب ایک نقاب پوش حملہ آور نے ان کے سر اور جسم پر 12 سے زائد بار چاقو گھونپا تو انہیں لگا کہ وہ مر رہے ہیں۔ عدالت کے فیصلے سے قبل هادی مطر کھڑے ہوئے اور آزادی اظہار رائے کے متعلق اپنا بیان پڑھا جس میں انہوں نے رشدی کو مناق قرار دیا۔ جیل کے کپڑوں میں ملبوس مطر جنہیں ہتھکڑی لگی ہوئی تھی، کا کہنا تھا کہ ’سلمان رشدی دوسرے لوگوں کی بے عزتی کرنا چاہتے ہیں۔ وہ دھونس جمانا چاہتے ہیں، وہ دوسرے لوگوں کی تذلیل کرنا چاہتے ہیں۔ اور میں اس سے متفق نہیں ہوں۔‘ کاؤنٹی ڈسٹرکٹ اٹارنی جیسن شمٹ نے بتایا کہ ھادی مطر کو رشدی کے قتل کی کوشش کے الزام میں زیادہ سے زیادہ 25 برس اور ان کے ساتھ سٹیج پر موجود ایک شخص کو زخمی کرنے پر سات برس کی سزا سنائی گئی۔ دونوں سزائیں ایک ساتھ چلیں گی کیونکہ دونوں متاثرین ایک ہی واقعہ میں زخمی ہوئے تھے۔ اس حملے کے بعد سلمان رشدی نے پنسلوانیا کے ایک ہسپتال میں 17 دن اور نیویارک شہر کے بحالی مرکز میں تین ہفتے سے زیادہ وقت گزارا۔ ’مڈنائٹ چلڈرن‘ اور ’وکٹری سٹی‘ جیسی مشہور کتابوں کے مصنف نے اپنی صحت یابی کی تمام تفصیلات سنہ 2024 میں شائع ہونے والی ان کی آپ بیتی ’نائف‘ میں بتائی ہیں۔ ھادی مطر کو اب دہشت گردی سے متعلق الزامات پر وفاقی مقدمے کا سامنا کرنا ہو گا۔ اگرچہ پہلے مقدمے میں زیادہ تر چاقو سے حملے کی تفصیلات پر توجہ مرکوز کی گئی تھی، لیکن توقع کی جاتی ہے کہ اگلے مقدمے میں محرک کے زیادہ پیچیدہ مسئلے پر غور کیا جائے گا۔
Source: Social Media
شام کا ارادہ بدل گیا، نئی کرنسی کی طباعت روس کے بجائے امارات اور جرمنی میں
یمن پر بمباری کی نگرانی نیتن یاہو نے کی، تیل کے ٹینکوں میں آگ لگ گئی
امن مذاکرات میں ہماری پہلی ترجیح غیر مشروط جنگ بندی ہے: صدر زیلنسکی
شام کی نئی حکومت تسلیم کرنے سے پہلے اسرائیل سے مشاورت نہیں کی: ٹرمپ
امریکہ: سلمان رشدی پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کو 25 برس قید کی سزا
ہانگ کانگ اور سنگاپور میں پھر تیزی سے بڑھ رہے کورونا کے معاملے، نئی لہر کے اندیشہ سے لوگوں میں خوف
غزہ پر اسرائیل کا محاصرہ نسل کشی کا نیا ہتھیار بن چکا ہے:ہیومن رائٹس واچ
حوثیوں نے اسرائیل پر ایک اور میزائل فائر کر دیا
ڈونلڈ ٹرمپ کا ولادیمیر پوتین سےملاقات کاامکان مسترد، کریملن کی ترکیہ دورےکی خبروں کی تردید
مشہور یورپی موسیقی میلے’یورو ویژن‘ میں اسرائیل کی شرکت پر فن کاروں کا احتجاج،
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ابوظبی کی شیخ زاید گرینڈ مسجد کا دورہ
فلسطینی ریاست غزہ کی حکم رانی سنبھالنے کے لیے تیار ہے : محمود عباس
امریکی فوجی اڈے پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں سابق فوجی گرفتار
امریکہ سے معاہدے کے بدلے اعلیٰ سطح کے افزودہ یورینیم سے دست برداری کو تیار ہیں : ایران