یوکرینی صدر ولادومیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ان کی ترجیح غیر مشروط جنگ بندی ہے۔ واضح رہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان 2022ء کے بعد سے پہلے براہِ راست جنگ بندی مذاکرات کا آج استنبول میں آغاز ہو گیا۔ اس حوالے سے یوکرینی صدر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ یوکرین کی امن مذاکرات میں پہلی ترجیح غیر مشروط جنگ بندی حاصل کرنا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ قتل و غارت روکنے اور سفارت کاری اور ٹھوس بنیاد بنانے کے لیے ضروری ہے۔ صدر زیلنسکی کا بھی کہنا ہے کہ اگر روسی وفد مذاکرات کے لیے راضی نہیں ہو سکتا تو یہ 100 فیصد واضح ہو جائے گا کہ روسی صدر پیوٹن سفارت کاری کو کمزور کر رہے ہیں۔ یاد رہے کہ مذاکرات میں دونوں ممالک روس اور یوکرین کے وفود اور ترک نمائندے شامل ہیں، لیکن ابتدائی رپورٹس کے برعکس صدر پیوٹن اور صدر زیلنسکی اِس میں شامل نہیں ہیں۔ ادھر نو منتخب پوپ لیو چہار دہم نے کیف اور ماسکو کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالثی کی پیشکش کر دی ہے۔
Source: Social Media
اسرائیلی فوج نے ایک قیدی کا محاصرہ کر لیا مگر وہ اسے زندہ نہیں بچا پائے گا: القسام
ایران کا اسرائیل کے حساس جوہری پروگرام کا ریکارڈ قبضے میں لینے کا دعویٰ
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپے اور بدامنی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2000 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان
نیا غلاف کعبہ کلید بردار کے حوالے، یکم محرم کو تبدیل کیا جائے گا
شیطانوں کو کنکریاں مارنے کے بعد حجاج کی منیٰ سے واپسی کے آغاز کی تیاریاں
دنیا کی سب سے مقبول کرپٹو کرنسی بِٹ کوائن نے تاریخ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا
غزہ میں اسرائیلی حملہ، "کتائب المجاہدین" کا کمانڈر اسعد ابو شریعہ ہلاک
یورینیم کی 60 فیصد افزودگی ’جوہری عدم پھیلاؤ" معاہدے کی خلاف ورزی نہیں: ایران کا مؤقف
’آپریشن سپائڈر ویب‘ کے جواب میں روس کا یوکرین پر سب سے بڑا ڈرون حملہ: ’پوتن جنگ جاری رکھنا چاہتے ہیں‘
امریکا، تارکین کیخلاف انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، شدید جھڑپیں
کولمبیا میں صدارتی امیدوار پر قاتلانہ حملہ، حالت تشویشناک
ایلون مسک کے ساتھ تعلقات ختم ہوچکے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ
اسرائیلی حملوں میں شدت، غزہ کے کئی علاقوں میں نئی انخلاء کی ہدایات جاری
غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف چھاپے اور بدامنی: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا 2000 نیشنل گارڈز تعینات کرنے کا اعلان