سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے ایوانِ نمائندگان کی اوور سائٹ کمیٹی کے سامنے جیفری ایپسٹین سے تعلقات پر بند کمرے میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے کچھ غلط نہیں کیا اور مجھے کبھی ایسا کچھ نظر نہیں آیا جس پر مجھے ایپسٹین پر شک ہوتا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بل کلنٹن نے اپنے تحریری بیان میں کہا ہے کہ اگر مجھے معلوم ہوتا کہ جیفری ایپسٹین کم عمر لڑکیوں کی اسمگلنگ میں ملوث ہے تو میں کبھی اس کے جہاز میں سفر نہ کرتا اور پولیس کو اطلاع دیتا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہم آج صرف اس لیے اس مقام پر کھڑے ہیں کیونکہ اس نے طویل عرصے تک سب سے حقیقت چھپائے رکھی۔ سابق صدر نے اعتراف کیا کہ میں 2000ء کی دہائی کے آغاز میں صدارت چھوڑنے کے بعد ایپسٹین کے طیارے میں کئی بار سفر کر چکا تھا۔ واضح رہے کہ محکمۂ انصاف کی جانب سے جاری کی گئی دستاویزات میں کلنٹن کی ایسی تصاویر بھی شامل ہیں جن میں کچھ خواتین کے چہرے چھپائے گئے ہیں۔ بل کلنٹن کا یہ بیان اہلیہ ہلیری کلنٹن کے بیان کے ایک روز بعد سامنے آیا ہے، ہلیری نے بھی اسی کمیٹی کے سامنے گواہی دی تھی۔ اس جوڑے کے بیانات کی سماعت نیویارک میں کلنٹن جوڑے کی رہائش کے قریب ہوئی ہے۔ کمیٹی کے ریپبلکن چیئرمین جیمز کومر نے کہا ہے کہ کلنٹن سے جاری شدہ تصاویر اور کلنٹن فاؤنڈیشن سے متعلق سوالات کروں گا۔ ان کا کہنا ہے کہ ہلیری کلنٹن کی گواہی کی ویڈیو بھی جاری کی جا سکتی ہے تاہم اُنہوں نے واضح کیا کہ کلنٹن جوڑے پر کسی جرم کا الزام نہیں ہے۔ دوسری جانب ڈیموکریٹس نے مطالبہ کیا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھی طلب کیا جائے کیونکہ ان کا نام بھی ایپسٹین سے متعلق دستاویزات میں موجود ہے۔ ٹرمپ ماضی میں ایپسٹین سے تعلقات رکھتے تھے تاہم وہ کہہ چکے ہیں کہ 2008ء کی سزا سے قبل ہی میں نے ایپسٹین سے تعلق ختم کر لیا تھا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران بِل کلنٹن کے بیان پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ میں بل کلنٹن کی گواہی پر خوش نہیں ہوں اور مجھے سابق صدر کو اس صورتِ حال میں دیکھنا اچھا نہیں لگا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ