واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ انٹرویو کے دوران ایک بار پھر پاک بھارت تنازع ختم کروانے کا تذکرہ کر دیا۔ انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ میں نے دنیا میں 8 جنگیں ختم کروائیں لیکن ابھی ایک جنگ باقی ہے، میں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازع نمٹایا، پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ میں نے جنگ روک کر لاکھوں لوگوں کی جانیں بچائیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میں نے 36 سال سے جاری ایک جنگ ختم کروائی، کانگو اور روانڈا کے درمیان جنگ بند کروائی جس میں 14 ملین لوگ مر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میں نے بہت سی جنگیں ختم کیں مجھے اس پر فخر ہے۔ انٹرویو میں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کمزور یورپ دیکھنا چاہے ہیں لیکن میں ایک مضبوط یورپ دیکھنا چاہتا ہوں، روس کی مذاکرات کی پوزیشن زیادہ مضبوط ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ