Meta Pixel
Logo

Akhbar-e-Mashriq

PUBLISHED FROM Kolkata Delhi Ranchi Lucknow Bhopal Srinagar Siliguri Asansol
Akhbar-e-Mashriq Akhbar-e-Mashriq
ALERTS
International

ماں بننے کے بعد میری اداکاری میں مزید نکھار آگیا ہے، کرینہ کپور

Admin
By Admin
Aug 31, 2026

Your Reaction

{{ voteMessage }}

{{ currentVoteCount }} Responses

Trending Video

MUKESH AMBANI NE KARZ NA CHUKANE KA MASHWARA DIYA THA DR. SUBHASH CHANDRA KA DAAWA

ماں بننے کے بعد میری اداکاری میں مزید نکھار آگیا ہے، کرینہ کپور
ماں بننے کے بعد میری اداکاری میں مزید نکھار آگیا ہے، کرینہ کپور — August 31, 2026
بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ جب سے ماں بنی ہیں، اُن کی اداکاری میں مزید نکھار آگیا ہے۔

فلم دائرہ کے ٹریلر لانچ کے موقع پر 45 سالہ کرینہ کپور نے اپنے جذباتی کردار اور زندگی پر اس کے اثرات سے متعلق گفتگو کی۔

انہوں نے کہا کہ جب سے وہ ماں بنی ہیں، اُن کی اداکاری میں مزید نکھار آیا ہے، میں فلم کی ہدایتکارہ میگھنا گلزار کا شکریہ ادا کرتی ہوں، انہوں نے میرے لیے بہترین کردار تخلیق کیا۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اس کردار نے مجھے زندگی میں ایک نیا مقام اور زاویہ دیا ہے، یہ میری زندگی کے یادگار کرداروں میں سے ایک ہے۔

نیشنل ایوارڈ یافتہ میگھنا گلزار کی یہ فلم سچے واقعات پر مبنی ہے، جس میں جرم اور اُس کے بعد ملک بھر میں اٹھنے والے شدید عوامی ردعمل کا احاطہ کیا گیا ہے۔

فلم پین اسٹوڈیوز کے بینر تلے 18 ستمبر 2026ء کو نمائش کےلیے پیش کی جائے گی۔

بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان نے کہا ہے کہ وہ جب سے ماں بنی ہیں، اُن کی اداکاری میں مزید نکھار آگیا ہے۔...

Source: Admin

Related Articles

مزید دیکھیں
Discussion

Comment
Your View

We'd love to hear your perspective on this article. Join the conversation and share your thoughts below!

Post your comment

0 Comments

No comments

Trending Videos
Instagram
X (Twitter)
LinkedIn