International

متحدہ عرب امارات نے ایران سے سفیر واپس بلالیا

متحدہ عرب امارات نے ایران سے سفیر واپس بلالیا

ابوظبی : متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران کے میزائل حملے کے بعد تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے اور سفیر سمیت تمام سفارتی عملہ واپس بلالیا۔ اس حوالے سے یو اے ای وزارت خارجہ کئے ترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کرتے ہوئے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایرانی حملوں کے بعد اپنے سفارتی مشن کے تمام ارکان کو واپس بلارہے ہیں۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایرانی میزائل حملے کے ردعمل میں کیا گیا ہے جس میں ایران نے رہائشی علاقوں، ہوائی اڈوں، بندگاہوں کو نشانہ بنایا۔ یو اے ای وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی میزائل حملے شہری مقامات پر جارحیت کے مترادف ہیں، جن سے بے گناہ شہریوں کی جانوں کو خطرہ لاحق ہوا۔ رپورٹ کے مطابق موجودہ حالات نہ صرف علاقائی و عالمی سلامتی اور استحکام بلکہ توانائی کے تحفظ اور عالمی معیشت کے استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ بن سکتے ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments