اقوام متحدہ میں ایرانی مشن کا کہنا ہے کہ مذاکرات کے لیے تیار ہیں ساتھ ہی دفاع کے لیے بھی تیار ہیں۔ سوشل میڈیا پر بیان میں ایرانی مشن کا کہنا تھا کہ ایران باہمی احترام اور مفادات کی بنیاد پر مذاکرات کے لیے تیار ہے لیکن اگر ایران پر دباؤ ڈالا گیا تو ایران اپنا دفاع کرے گا اور ایسا ردعمل دے گا جو پہلے کبھی نہیں دیا۔ واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے ایران کو معاہدہ نہ کرنے پر بدترین حملے کا سامنا کرنے کی دھمکی دی ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ ایران نے معاہدہ نہ کیا تو اگلا حملہ کہیں زیادہ بدتر ہوگا، وینزویلا بھیجے گئے بیڑے سے بھی بڑا طیارہ بردار بحری بیڑا ابراہم لنکن تیزی سے بھرپور طاقت کے ساتھ ایران کی طرف بڑھ رہا ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ وینزویلا کی طرح یہ بحری بیڑا بھی ضرورت پڑنے پر طاقت اور تشدد سے اپنے مشن کو فوری مکمل کرنے کا اہل ہے، امید ہے ایران جلد از جلد مذاکرات کی میز پر آ کر منصفانہ اور مساوی معاہدے پر بات چیت کرے گا، کوئی جوہری ہتھیار نہیں، ایسا معاہدہ جو تمام فریقین کے لیے بہتر ہو، وقت تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور معاملہ نہایت اہم ہے۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ