International

مصری میڈیا کنٹرولنگ سپریم کونسل نے دو خواتین ٹی وی میزبان کو آف ایئر کر دیا

مصری میڈیا کنٹرولنگ سپریم کونسل نے دو خواتین ٹی وی میزبان کو آف ایئر کر دیا

مصر میں میڈیا قوانین پر عمل کرانے اور میڈیا کارکنوں کو کنٹرول کرنے والے پلیٹ فارم 'سپریم کونسل فار میڈیا ریگولیشن' نے ٹی وی کی دو خواتین میزبانوں بسمہ وهبہ اور یاسمین الخطیب پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ کسی بھی ٹی وی چینل یا سوشل میڈیا پر آن ایئر نہیں ہو سکیں گی۔ ان پر یہ پابندی تین ماہ کے لیے لگائی گئی ہے۔ سپریم کونسل فار میڈیا کی طرف سے یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب دونوں خواتین ٹی وی میزبانوں کی پیشہ ورانہ سرگرمیوں میں قانون کی خلاف ورزیاں سامنے آئیں۔ خاص طور پر سوشل میڈیا پر ان کی پوسٹس اور پیبلیکیشن قابل اعتراض پائی گئیں۔ یہ پوسٹس ان کے ذاتی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر قابل اعتراض قرار دینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ ان غیر قانونی سرگرمیوں کی وجہ سے انہیں معطل کیا جانا چاہیے۔ میڈیا سپریم کونسل کے مطابق بسمہ وهبہ نے اپنی پوسٹوں میں لبنانی آرٹسٹ پر حملہ کرنے کی کوشش کی کہ اس نے مصریوں کے بارے میں کچھ لکھا تھا۔ یاسمین الخطیب نے پوسٹوں کی ایک مسلسل سیریز کا سوشل میڈیا پر اہتمام کیا جس سے سماجی سطح پر تنازعہ پیدا ہوا۔ ان کی یہ پوسٹیں ایک مبلغ عبداللہ الراشدی کے بارے میں تھیں۔ جنہیں قانون کی خلاف ورزی قرار دے کر یاسمین الخطیب کے بھی آن ایئر ہونے پر تین ماہ کی پابندی لگا دی گئی ہے۔ میڈیا سپریم کونسل کا کہنا ہے کہ یاسمین الخطیب کی کئی پوسٹس ایسی تھیں جو پیشہ ورانہ معیارات کے برعکس تھیں اور ان دعووں کے بھی برعکس تھیں جو وہ کرتی ہیں۔ اسی سال کے شروع میں اس میڈیا سپریم کونسل نے ایک اور خاتون براڈ کاسٹر مھا الصغیر کے بھی میڈیا پر آن ایئر ہونے کو روکنے کے لیے اس پر چھ ماہ کی پابندی لگائی تھی۔ ان پر بھی الزام تھا کہ ان کے میڈیا پر پیش کردہ مواد میڈیا کے پیشہ ورانہ معیارات اور ملکی قوانین کے برعکس ہیں۔ جبکہ کونسل نے مونا الشازلی کو انتباہ کیا تھا جو مھاالصغیر کے ساتھ مختلف پروگراموں میں مل کر براڈکاسٹنگ کرتی تھیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments