International

مصر: عمر رسیدہ خاتون تدفین سے پہلے دوبارہ زندہ ہو گئی!

مصر: عمر رسیدہ خاتون تدفین سے پہلے دوبارہ زندہ ہو گئی!

مصر کے جنوبی صوبے بنی سویف میں ایک حیرت انگیز واقعہ پیش آیا جہاں ایک بزرگ خاتون موت کے اعلان کے بعد دوبارہ زندہ ہو گئیں۔ بنی سویف سے تعلق رکھنے والے افراد نے سوشل میڈٰیا کے ذریعے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بوڑھی خاتون "عواطف" کے جنازے میں شرکت کریں جن کی نمازہ جنازہ مسجد الرحمہ میں ادا کی جائے گی۔ شہریوں کی بڑی تعداد نماز جنازہ اور تدفین میں شرکت کے لیے مسجد پہنچ گئی تاہم لوگ یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ ابھی تک میت کو گھر سے نہیں لایا گیا۔ لوگوں نے فوری طور پر معاملے کی چھان بین کی تو معلوم ہوا کہ خاتون اپنے گھر میں ابھی تک زندہ ہے جہاں وہ کومے سے باہر آ گئی۔ ہوش میں آنے والی خاتون نے اپنی بہن کو سخت باتیں سنائیں جو خاتون کے زندہ ہونے پر خوشیاں منا رہی تھی۔ اس کے بعد جنازے میں شرکت کے لیے آنے والی خواتین بھی خوش ہو گئیں۔ معلوم ہوا کہ شہر کے علاقے الغمراوی میں رہنے والی بوڑھی خاتون ذیابیطس کی وجہ سے کومے میں چلی گئی تھی۔ اس پر خاتون کی بہن نے اسے مردہ سمجھ لیا اور پڑوسیوں کو خبر دے دی۔ اہل محلہ نے خاتون کے گھر والوں پر تنقید کی کہ انھوں نے وفات کی خبر پھیلانے سے پہلے کسی ڈاکٹر سے معائنہ کیوں نہیں کرایا۔ اس کے بعد اہل محلہ نے بھی خاتون کے دوبارہ زندہ ہونے پر اس کے گھر میں خوشیاں منائیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments