International

مسلمانوں کی تدفین کے لئے جگہ نہیں! حکومت کا صاف انکار

مسلمانوں کی تدفین کے لئے جگہ نہیں! حکومت کا صاف انکار

ٹوکیو: جاپان میں حکومت کی جانب سے مسلمانوں کو تدفین کے لیے نئی زمین الاٹ کرنے سے صاف طور پر انکار کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جاپان کی حکومت کے اس سخت فیصلے کے بعد وہاں کے مسلمانوں کو اپنے پیاروں کی تدفین کے لئے متبادل راستہ اختیار کرناہوگا۔ رپورٹس کے مطابق حکومتی افسران نے کہا ہے کہ ملک میں پہلے سے ہی جگہ کی کمی ہے اور شہروں میں آبادی کے اضافے سے مزید مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ جاپان میں مسلم آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔ جہاں تقریباً 2 لاکھ مسلمان رہتے ہیں جن کی آبادی میں گرزتے سال کے ساتھ بڑا اضافہ ہو رہا ہے۔ ان میں زیادہ تر مہاجر مزدور ہیں جو ٹیکنالوجی تجارت اور تعلیم کے شعبہ میں اہم تعاون کر رہے ہیں۔ مگر جب تدفین کا معاملہ آتا ہے تو جگہ کی قلت کی وجہ سے انہیں مسائل کا سامنا کرنا پڑ جاتا ہے۔ واضح رہے کہ جاپان میں روایتی طور پر لاشوں کو جلا دیا جاتا ہے، مگر مسلمانوں میں لاشوں کو دفن کیا جاتا ہے، جس کے لیے قبرستان کی ضرورت پڑتی ہے۔ حکومت نے واضح طور پر کہہ دیا ہے کہ مسلمانوں کو قبرستان کے لیے نئی زمین الاٹ نہیں کی جائے گی، میتوں کو ہوائی جہاز سے ان کے آبائی ملک بھیجنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ حکومت کے اس فیصلہ سے وہاں بسنے والے غریب مسلم خاندانوں کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔ واضح رہے کہ جاپان میں بزرگوں کی آبادی میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے، جس کی وجہ سے قبرستانوں پر پہلے سے ہی دباؤ ہے۔ ٹوکیو اور اوساکا جیسے شہروں میں ہر انچ زمین سونے کی قیمت پر فروخت ہوتی ہے۔ مسلم طبقہ کئی سالوں سے قبرستان کا مطالبہ کر رہا ہے مگر اب حکومت نے واضح طور پر زمین دینے سے انکار کردیا ہے، ماہرین کا ماننا ہے کہ اس فیصلہ سے مائیگریشن پالیسیوں پر منفی اثر پڑ سکتا ہے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments