مسلم ممالک کے وزرائے خارجہ نے اسرائیلی وزیر خارجہ کے متنازع صومالی لینڈ کے غیرقانونی دورے کی مذمت کرتے ہوئے صومالیہ سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، ایران، قطر، عمان، مصر، لیبیا، یمن، انڈونیشیا اور صومالیہ، سمیت 22 اسلامی ملکوں کے وزرائے خارجہ اور او آئی سی نے مشترکہ بیان جاری کردیا۔ بیان کے مطابق 6 جنوری 2026 کو اسرائیلی وزیر خارجہ کا دورہ صومالیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہے۔ مشترکہ بیان میں کہا گیا کہ اسرائیل کی جانب سے صومالی لینڈ کو تسلیم کرنے کا فیصلہ ناقابل قبول ہے اور اس سے خطے میں عدم استحکام بڑھ سکتا ہے۔ واضح رہے کہ عالمی تنقید کے باوجود اسرائیلی وزیرِ خارجہ گیدون سار نے متنازع علاقے صومالی لینڈ کا دورہ کرکے خود ساختہ صدر عبد الرحمان سے ملاقات کی تھی۔ خبر ایجنسی کے مطابق گیدون سار نے صدر اور دیگر سینئر عہدیداروں سے ہرجیسہ میں ملاقات کرکے مستقبل میں سفارت خانے کھولنے اور سفیروں کی تعیناتی پر بات چیت کی۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ