مسقط: خطے میں موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث مسندم گورنریٹ کے تمام اسکول ہفتے کے اختتام تک آن لائن طریقے سے تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارتِ تعلیم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ طلبہ اور عملے کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے گورنریٹ کے تمام اسکول ہفتے کے آخر تک (آن لائن) نظام کے تحت امور انجام دیں گے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ صورتحال کا مسلسل جائزہ لیا جا رہا ہے اور کسی بھی نئی پیش رفت سے متعلق آگاہ کیا جاتا رہے گا۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ایران کے میزائل حملے کے بعد تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کرنے اور سفیر سمیت تمام سفارتی عملہ واپس بلالیا ہے۔ اس حوالے سے یو اے ای وزارت خارجہ کئے ترجمان نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات نے تہران میں اپنا سفارت خانہ بند کرتے ہوئے ایران سے اپنا سفیر واپس بلا لیا ہے۔ وزارت خارجہ کے جاری کردہ بیان کے مطابق ایران کے میزائل حملوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، ایرانی حملوں کے بعد اپنے سفارتی مشن کے تمام ارکان کو واپس بلارہے ہیں۔ خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ایرانی میزائل حملے کے ردعمل میں کیا گیا ہے جس میں ایران نے رہائشی علاقوں، ہوائی اڈوں، بندگاہوں کو نشانہ بنایا۔
Source: social media
آج شب چاند عین خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا
امریکی صدر ٹرمپ کا چینی صدر کو طنز بھرا پیغام
غزہ امن معاہدے پر امریکا، قطر، ترکیہ اور مصر نے دستخط کر دیے
افغانستان میں زلزلے سے سینکڑوں افراد کی ہلاکت کا خدشہ ہے: طالبان حکومت
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
افغانستان میں زلزلے سے 800 سے زیادہ افراد ہلاک، ہزاروں زخمی
نیپال میں پولیس کی فائرنگ سے 20 مظاہرین ہلاک، 350 زخمی، وزیر داخلہ مستعفی
سلامتی کونسل میں صدر ٹرمپ کے غزہ منصوبے کی حمایت میں قرارداد منظور
گوگل کا اسرائیلی پروپیگنڈا کو فروغ دینے کیلیے کروڑوں ڈالر کا معاہدہ