واشنگٹن، 03 نومبر (: امریکی ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار کملا ہیرس نے سوئنگ اسٹیٹ مشی گن میں اپنے حریف اور ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ پر برتری حاصل کر لی ہے۔ راسموسن رپورٹس اور قدامت پسند اشاعت امریکن تھنکر کے ایک سروے کے مطابق، محترمہ ہیرس نے سوئنگ اسٹیٹ مشی گن میں مسٹر ٹرمپ پر ایک فیصد پوائنٹ کی برتری حاصل کی ہے۔ راسموسن رپورٹس اور امریکن تھنکرز کے ذریعے فون اور آن لائن کے ذریعے کرائے گئے اس سروے میں پتا چلا ہے کہ اگر آج انتخابات ہوئے تو مشی گن میں 49 فیصد ممکنہ ووٹرز محترمہ ہیرس کو ووٹ دیں گے، اور 48 فیصد ٹرمپ کو ووٹ دیں گے، جبکہ 1 فیصد ووٹرز کا کہنا ہے کہ وہ کسی دیگر امیدوار کو ووٹ دیں گے۔ جبکہ 02 فیصد ووٹرز کوئی فیصلہ نہیں کر سکے۔ قابل ذکر ہے کہ 17 اکتوبر کو شائع ہونے والے سروے میں دونوں امیدوار 48 فیصد ووٹوں کے ساتھ برابر تھے۔ راسموسن کی رپورٹ کے مطابق ستمبر میں بھی نتیجہ یہی نکلا۔ یہ سروے 24 اکتوبر سے یکم نومبر تک 908 ممکنہ ووٹرز کے درمیان کیا گیا۔
Source: uni news
غزہ پناہ گزین کیمپ میں خون جما دینے والی سردی، 3 کم سن بچے ٹھٹھرکرجاں بحق
بشار الاسد کی اہلیہ کے جان لیوا بیماری میں مبتلا ہونیکا انکشاف، بچنے کے چانسز 50 فیصد
غزہ میں فلسطینی ٹی وی چینل کی گاڑی پر اسرائیلی فوج کا حملہ، 5 صحافی شہید
موزمبیق میں پرتشدد مظاہرے، جیل توڑ کر 1500 قیدی فرار، 33 ہلاک
جاپان ائیرلائنز کے سسٹم پرسائبر حملے سے متعدد پروازیں متاثر ، سیکڑوں مسافر پریشان
جنوبی کوریا: قائم مقام صدر کیخلاف مواخذے کی تحریک جمع
سانحہ 9 مئی: فوجی عدالتوں نے عمران خان کے بھانجے سمیت مزید 60 مجرموں کو سزائیں سنا دیں
قطر کا 13 برس بعد شام میں اپنا سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان
ہم نے ابھی شام میں اپنے اڈوں کی قسمت کا فیصلہ نہیں کیا: روس
تحریر الشام پر سے پابندیاں اٹھانا قبل از وقت ہے: نیدر لینڈز