International

مشرقی وسطیٰ کی صورتحال: افغانستان اور سری لنکا کی سیریز ملتوی

مشرقی وسطیٰ کی صورتحال: افغانستان اور سری لنکا کی سیریز ملتوی

مشرقی وسطیٰ کی موجودہ صورتِ حال کے باعث افغانستان اور سری لنکا کی وائٹ بال سیریز ملتوی کر دی گئی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے سیریز کو ری شیدول کرنے کا اعلان کر دیا۔ اس حوالے سے افغانستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے ساتھ وائٹ بال سیریز 13 سے 25 مارچ تک یو اے ای میں کھیلی جانی تھی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ نے کہا کہ وائٹ بال سیریز کو اب ری شیڈول کیا گیا ہے، سیریز کو اب 2026ء کے آخر تک ری شیڈول کیا گیا ہے۔ اے سی بی کا کہنا ہے کہ علاقائی صورتِ حال کے پیش نظر لاجسٹک مسائل کی وجہ سے سیریز کو ری شیڈول کیا گیا ہے۔ واضح رہے سری لنکا اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 13، 15 اور 17 مارچ کو شارجہ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے تھے جبکہ ون ڈے میچز 20، 22 اور 25 مارچ کو دبئی میں شیڈول تھے۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments