International

مشرقِ وسطیٰ سے ایک لیٹر تیل بھی نہیں گزرنے دیں گے، پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی

مشرقِ وسطیٰ سے ایک لیٹر تیل بھی نہیں گزرنے دیں گے، پاسدارانِ انقلاب کی دھمکی

تہران : پاسداران انقلاب نے خطے میں موجود تمام امریکی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا مشرقِ وسطیٰ سے اب ایک لیٹر تیل بھی نہیں گزرنے دیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے پاسدارانِ انقلاب اور وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے امریکا اور اسرائیل کے خلاف سخت ترین موقف اپناتے ہوئے خطے میں موجود تمام امریکی فوجی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ پاسدارانِ انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جنگ کی شروعات امریکا اور اسرائیل نے کی تھی لیکن اب اس کا خاتمہ ایران کرے گا۔ انہوں نے سخت دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ سے اب ایک لیٹر تیل بھی نہیں گزرنے دیا جائے گا۔ ا یران نے ایک نئی شرط عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ صرف ان ممالک کو آبنائے ہرمز استعمال کرنے کی اجازت دی جائے گی جو اپنے ملک سے امریکی اور اسرائیلی سفیروں کو ملک بدر کریں گے۔ دوسری جانب ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی نے واضح کیا ہے کہ امریکا کے ساتھ مذاکرات کا کوئی امکان نہیں کیونکہ ماضی کا تجربہ انتہائی تلخ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دشمن نہ تو ایران کا جوہری پروگرام روک سکا ہے اور نہ ہی میزائل حملوں کو ناکام بنانے میں کامیاب ہوا ہے۔ عباس عراقچی کا مزید کہنا تھا کہ دشمن کی کارروائیوں نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں آسمان پر پہنچا دی ہیں، لیکن ایران اپنی خودمختاری کے لیے جوابی حملے جاری رکھے گا۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments