اسرائیل کو جوابی طور پر میزائلوں سے نشانہ بنانے کی ایرانی کوشش نے فضائی کمپنی کے بڑوں کو ہوشیار کر دیا ہے کہ خطے میں طاقت کا توازن اس طرح نہیں رہے گا جس طرح کی کوشش کی جارہی تھی۔ نتیجتاً کاروباری حالات پر گہرا اثر پڑ سکتا ہے۔ اس صورتحال میں فضائی کمپنیوں نے متبادل فضائی راستوں کے لیے ایک دوسرے سے جھگڑے شروع کر دیے ہیں۔ ہر فضائی کمپنی اپنے لیے محفوظ اور مختصر فضائی راستہ اختیار کرنا چاہتی ہے۔ 'فلائیٹ ریڈار 24 ٹریکنگ سروس' کے ترجمان نے کہا ہے کہ اس علاقائی جنگی ماحول میں پروازیں شمال سے جنوب کے درمیان وسیع علاقے پر پھیلتی نظر آ رہی ہیں اور ان راستوں پر پرواز کرنے والے مسافر جہازوں کو ترکیہ کے دو شہروں استنبول اور اناطالیہ پر خوب رش پڑ رہا ہے۔ اس وجہ سے کئی کمپنیوں نے اپنی پروازوں کو جنوب کی طرف موڑ لیا ہے۔ ایرانی میزائل حملے بظاہر اسرائیل کا زیادہ نقصان نہیں کر سکے ہیں جیسا کہ اسرائیل بتا رہا ہے لیکن ان کا اثر بین الاقوامی پروزاوں کےساتھ ساتھ تیل کی منڈیوں پر بھی نظر آیا ہے۔ اب اسرائیل نے ایک بار ہھر ایران پر زیادہ خوفناک حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔ جس کے پچھلے حملوں کی وجہ سے پہلے ہی خطے میں کشیدگی انتہا کو چھو رہی ہے۔ یورپی ملکوں کے درمیان فضائی ٹریفک کو کنٹرول کرنے والے ادارے نے مسافر طیاروں کے پائلٹوں کو اس بڑھتے ہوئے تنازعے کے بارے میں ایک انتباہ بھیج دیا تھا ۔ جس میں کہا گیا تھا کہ چند منٹ پہلے اسرائیل پر ایک بڑا حملہ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے پورا اسرائیل وارننگ کی زد میں ہے۔ اس ادارے نے فوری بعد اردن اور عراقی فضائی حدود کو بند کرنے کے ساتھ ساتھ قبرص کی فضائی حدود میں ایک اہم فضائی راستے کو بھی بند کرنے کا اعلان کیا۔ جس سے فضائی سفر میں غیر معمولی طور پر تاخیر اور معاشی بوجھ کا اضافہ ہوا ہے۔ دوسری طرف لبنان کی فضائی حدود بھی ایرانی حملے کے دوران بند رہیں۔
Source: social media
سعودی عرب میں پہلی بار امریکی میزائل دفاعی نظام ’تھاڈ‘ تعینات
کوپن ہیگن میں اسرائیلی سفارت خانے میں ایک مشکوک پیکج کی جانچ: ڈنمارک کی پولیس تعینات
اسرائیل کے اندر مغربی کنارے پر قبضے کی تیاری پر مکمل اتفاق
آسٹریا سے بشار الاسد کی معزولی کے بعد سے پہلے شامی کی ملک بدری
فلسطین میں تباہی: کچھ لوگوں کیلیے نسل کشی منافع بخش ہے، نمائندہ خصوصی اقوام متحدہ
اسرائیل نے قیامت ڈھا دی، صرف 2 دن میں 300 سے زائد فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی
دوران پرواز مسافر سے مارپیٹ کرنے والا بھارتی نوجوان امریکا میں گرفتار
ایران کا امریکی اور اسرائیلی حملوں میں جوہری تنصیبات کو شدید نقصان کا اعتراف
میئر نیویارک کے لیے ڈیموکریٹک امیدوار نے دونوں پارٹیوں میں بحران پیدا کردیا
ہم نے اسرائیل کو بچایا اور اب ہم نیتن یاہو کو بچائیں گے : ٹرمپ
غزہ 'نسل کشی کی تباہ کن صورتِ حال' سے دوچار ہے: ہسپانوی وزیرِ اعظم
اسرائیل ایرانی حملوں سے تقریباً تباہ ہو گیا تھا:خامنہ ای کا دعویٰ
میکسیکو: مذہبی تقریب کے دوران فائرنگ، بچوں سمیت 12 ہلاک
امریکا اسرائیل کو بچانے کیلیے جنگ میں کودا مگر کچھ حاصل نہیں کر سکا، ایرانی سپریم لیڈر