International

مشرق وسطی کے 7 بڑے ایئرپورٹس کی ایک دن میں 3400 پروازیں منسوخ

مشرق وسطی کے 7 بڑے ایئرپورٹس کی ایک دن میں 3400 پروازیں منسوخ

امریکا اسرائیل اور ایران کی کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کے 7 بڑے ایئرپورٹس کی ایک دن میں 3400 پروازیں منسوخ ہوئیں، پاکستان سے مشرق وسطیٰ کی تمام 200 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ لبنان کا فلائٹ آپریشن جزوی بحال ہوگیا، 9 ملکوں کی فضائی حدود مزید بند رہے گی۔ ایران، امارات، قطر، بحرین، کویت، عراق، شام، اردن، اسرائیلی فضائی حدود مکمل بند ہے، لبنان کے بیروت ایئرپورٹ سے جزوی بحالی میں 34 پروازیں آپریٹ کی گئیں۔ کراچی سے دبئی، شارجہ، دوحہ، نجف، استنبول، ابوظہبی، مسقط، بحرین، تہران کی 52 پرواز منسوخ ہوئیں، لاہور سے ابوظہبی، دمام، تہران، دبئی، دوحہ، مسقط، راس الخیمہ، شارجہ اور بحرین کی 40 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔ اسلام آباد سے دبئی، دوحہ، دمام، مسقط، کویت، ابوظبی، ریاض، بحرین، شارجہ کی 36 پروازیں منسوخ کرنا پڑیں، پشاور سے دوحہ، دبئی، ابوظبی، شارجہ، جدہ کی تمام 18 غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوگئیں۔ ملتان سے دوحہ، مسقط، ابوظبی، شارجہ، دبئی، جدہ کی 22 پروازیں، فیصل آباد سے دبئی، شارجہ، ابوظبی کی تمام 12 غیر ملکی پروازیں اور سیالکوٹ سے ابوظہبی، جدہ، دبئی، شارجہ، دمام، مسقط کی 12 پرواز منسوخ کی گئی ہیں، جبکہ کوئٹہ سے دبئی کی آج کی 2 غیر ملکی پروازیں منسوخ ہوئیں۔ امارات، اتحاد، قطر ایئر ویز نے فلائٹ آپریشن کل تک معطل رکھنے کا اعلان کردیا، اماراتی ایئرلائن نے دبئی کے تمام آپریشنز کل شام سہ پہر 3 بجے تک معطل کیے ہیں، قطر کی ایئرلائن انتظامیہ اگلا لائحہ عمل کل صبح 9 بجے جاری کرے گی۔ پروازوں کیلئے بحال پاکستان اور افغانستان فضائی حدود سے اوور فلائنگ میں اضافہ ہوگیا، سعودی عرب کی فضائی حدود کھلی ہے اور ایئرپورٹس کا فلائٹ آپریشن بھی نارمل ہے، ترکیہ اور سعودیہ کا فلائٹ آپریشن بحال،ترکیہ کی ایئرلائن دوردراز کے روٹ اختیار کر رہی ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments