International

مشرق وسطیٰ: بڑھتے ہوئے جنگی خطرات کے پیش نظر ناروے کا خطے سے اپنے فوجی نکالنے کا اعلان

مشرق وسطیٰ: بڑھتے ہوئے جنگی خطرات کے پیش نظر ناروے کا خطے سے اپنے فوجی نکالنے کا اعلان

ناروے نے مشرق وسطیٰ میں سیکیورٹی کی صورتحال خراب ہونے کی وجہ سے اپنے 60 فوجیوں کو مشرق وسطیٰ سے نکال لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بات جمعہ کے روز نارویجن فورسز کے ترجمان نے بتاتے ہوئے کہا جس طرح باقی ممالک بھی مشرق وسطیٰ سے اپنے فوجیوں کو نکال رہے ہیں، ناروے بھی اپنے فوجیوں کو نکال رہا ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کے روز ایران کو دھمکی دی تھی کہ وہ اپنے جوہری پروگرام پر معاہدہ کرے۔ بصورت دیگر بہت بری صورتحال پیدا ہوگی اور ایسی بہت بری چیزیں حقیقتا سامنے آجائیں گی۔ انہوں نے ایران کے لیے 10 سے 15 دن کی ڈیڈ لائن بھی مقرر کی۔ جبکہ ایران نے بھی جوابا دھمکی دی ہے کہ اگر ایران پر حملہ ہوا تو وہ بھی علاقے میں امریکی فوجی اڈوں پر حملہ کرے گا۔ دوسری جانب ناروے نے اس سوال کا جواب دینے سے انکار کیا ہے کہ کن علاقوں سے کتنی کتنی فوجیوں کی تعداد کو ناروے نکال رہا ہے اور زیادہ خطرہ کن علاقوں میں ہے۔ البتہ ناروے کی افواج کے ہیڈکواٹرز میں 'روئٹرز' کو ترجمان نے بتایا ہے یہ وہ سپاہی ہیں جو مقامی افواج کو تربیت دینے کے مشن پر موجود تھے۔ لیکن اب جس طرح کی صورتحال بن رہی ہے اس میں یہ ممکں نہیں رہے گا کہ وہ اپنا بنیادی کام کر سکیں۔ ترجمان نے کہا کئی دیگر اقوام نے بھی اس صورتحال میں اپنے فوجیوں کو مشرق وسطی سے نکال لیا ہے۔ خیال رہے ناروے کے فوجی عراق سمیت مختلف جگہوں پر فوجی اڈوں میں موجود ہیں۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments