International

مسجدالحرام، مسجد نبوی ﷺ اور مسجد اقصیٰ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات

مسجدالحرام، مسجد نبوی ﷺ اور مسجد اقصیٰ میں نماز عید کے روح پرور اجتماعات

سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، فلسطین، قطر اور دیگر ممالک میں آج عیدالفطر منائی جا رہی ہے۔ مسجدالحرام، مسجد نبوی ﷺ اور مسجد اقصیٰ میں نماز عید کے بڑے اور روح پرور اجتماعات ہوئے جس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ مسجد الحرام میں امام کعبہ الشیخ عبدالرحمان السدیس نے نماز عید کا خطبہ اور امامت کروائی جبکہ مسجد نبویﷺ میں امام شیخ عبداللہ نے عیدالفطر کی نماز پڑھائی۔ مسجدالحرام اور مسجد نبوی ﷺ میں نماز عید کے بعد خطبہ دیا گیا۔ دبئی، قطر، بحرین، کویت، ترکیہ، یمن اور روس میں بھی آج عید منائی جا رہی ہے۔ دبئی کے علاقے القصص میں 15 ہزار افراد نے عیدالفطر کی نماز ادا کی جس میں خواتین اور بچوں نے بھی شرکت کی، ابوظبی، شارجہ اور دیگر ریاستوں میں بھی نمازِ عید کے اجتماعات ہوئے۔ دبئی میں توپ کے 2 گولے داغ کر نماز عید کا اعلان کیا گیا۔ اس کے علاوہ امریکا، برطانیہ اور کینیڈا میں مسلم کمیونٹی تقسیم ہے، بعض آج اور بعض پیر کو عید منائیں گے۔ فرانس بھر میں بھی آج عیدالفطر مذہبی عقیدت اور جوش و جذبہ سے منائی جارہی ہے۔ عمان، انڈونیشیا اور برونائی میں عیدالفطر پیر کو منائی جائے گی۔

Source: social media

Post
Send
Kolkata Sports Entertainment

Please vote this article

0 Responses
Best Rating Best
Good Rating Good
Okay Rating Okay
Bad Rating Bad

Related Articles

Post your comment

0 Comments

No comments