غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث غذائی بحران کے دوران بھی فلسطینی بچے نے انسانیت کی مثال قائم کر دی، بھوکی بلیوں کو بھی اپنا کھانا پیش کر دیا۔ مخلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ویڈیو میں پناہ گزین کیمپ میں موجود بے گھر فلسطینی بچے کو اپنا کھانا بھوکی بلیوں کے ساتھ بانٹتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ مقبوضہ غزہ میں رہائشی عمارت پر حالیہ اسرائیلی حملے میں 3 بچوں سمیت 10 افراد شہید ہو گئے جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔ ادھر اقوامِ متحدہ کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے غزہ پر دوبارہ حملے کے نتیجے میں گزشتہ 10 دن کے دوران کم از کم 322 بچے شہید اور 609 زخمی ہوئے ہیں۔ اِن میں وہ بچے بھی شامل ہیں جو 23 مارچ کو جنوبی غزہ کے النصر اسپتال کے سرجیکل وارڈ پر اسرائیلی بمباری میں زخمی ہوئے تھے۔ یونیسیف کا کہنا ہے کہ ان میں سے زیادہ تر بچے بے گھر تھے اور عارضی خیموں یا تباہ شدہ گھروں میں پناہ لیے ہوئے تھے۔ مغربی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیل نے جنوبی غزہ میں بڑے پیمانے پر انخلاء کا حکم جاری کر دیا ہے اور اپنی جارحانہ کارروائیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ جواب میں حماس نے دنیا بھر میں اپنے حامیوں سے ہتھیار اٹھانے اور غزہ کے عوام کو بے دخل کرنے کے اسرائیلی منصوبوں کے خلاف لڑنے کی اپیل کی ہے۔
Source: social media
ایران نے ٹرمپ کے غیر ذمہ دارانہ اور جارحانہ بیانات کیخلاف سلامتی کونسل میں شکایت کردی
مقبوضہ مغربی کنارے کو چھوڑ کر ہم کہیں نہیں جائیں گے: انتہا پسند اسرائیلی وزیر
یمن : الحدیدہ اور صعدہ میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر امریکی بم باری
فوربز کی 2025 کے لیے امیر ترین افراد کی فہرست جاری
امریکا نے ایرانی ڈرون نیٹ ورک پر پابندیاں عائدکردیں
امریکا نے مشرق وسطیٰ میں طیارہ بردار بحری بیڑے کی تعداد بڑھا دی
اسرائیلی وزیر خزانہ سموٹریچ نے نیتن یاہو کی حکومت سے مستعفی
کوالالمپور، گیس پائپ لائن پھٹنے سے 100 سے زائد افراد زخمی
ہم فلسطینی اتھارٹی کو مغربی کنارے پر کنٹرول نہیں کرنے دیں گے: اسرائیل
امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹ رکن کی صدر ٹرمپ کیخلاف میراتھون تقریر 18 گھنٹوں سے جاری